Thu, 07 Nov 2024 00:00:57SO Admin
بی جے پی لیڈر کرشنا نائک کو ’مسٹر پاکستان‘ کا خطاب دیتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے اس کے نفرت انگیز بیانات پر فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے پولس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کرشنا نائک کو فوری گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا گیا تو وہ مزید سخت احتجاج کی راہ اختیار کریں گے، جس میں پولس تھانہ کا گھیراؤ بھی شامل ہو سکتا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 19:15:20SO Admin
اُتر پردیش میں بلڈوزر ایکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز یوپی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ انہوں نے بغیر اطلاع دئے سڑک کی توسیع کے لیے ایک گھر کو منہدم کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایسے "من مانی" رویے پر سرزنش کرتے ہوئے مالک مکان کو 25 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 18:49:29SO Admin
بھٹکل میں منگل کو شہد کی مکھیوں کے ایک حملے میں جو چار لوگ زخمی ہوئے تھے، اُس میں جالی کوڈی کی رہنے والی ایک خاتون 70 سالہ ماستمّا منجپّا نائک کو شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، پتہ چلا ہے کہ آج اُس نے دم توڑ دیا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 18:39:04SO Admin
امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 18:30:47SO Admin
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز ناگپور میں ایک بار پھر ملک میں "ذات پر مبنی مردم شماری" کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بہتر طور پر پتا چل سکے گا۔ "سنودھان سمّان سمیلن" میں خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے ذریعے تمام حقیقتیں سامنے آئیں گی اور ہر فرد کو یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ان کی اصل
View more
Wed, 06 Nov 2024 18:03:27SO Admin
کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے وائناڈ کے چروکوڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور بی جے پی کی تقسیم کی سیاست پر سخت تنقید کی۔ اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے وائناڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انہیں محبت اور عزت دے رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ وائناڈ کی ثقافت اور روایات ہندوستان کی اصل اقدار کی عکاسی کرتی ہیں، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی اتحاد
View more
Wed, 06 Nov 2024 17:54:40SO Admin
لبنان کے مختلف حصوں میں منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 17:51:33SO Admin
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جاری شدید جنگ کے دوران منگل کو ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو نے اپنے وزیر دفاع یوآب گیلینٹ کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ وزیر اعظم دفتر کے مطابق، یہ اقدام نیتن یاہو اور گیلینٹ کے درمیان جنگی حکمت عملی پر بڑھتے ہوئے اختلافات کی وجہ سے اٹھایا گیا۔ وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خ
View more
Wed, 06 Nov 2024 17:43:11SO Admin
آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل نے آئندہ میگا نیلامی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 24 اور 25 نومبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ اس مرتبہ آئی پی ایل نیلامی کے لیے کل 1574 کھلاڑیوں نے اپنا اندراج کرایا ہے، جن میں 1165 ہندوستانی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy