Sat, 21 Jun 2025 16:53:54
بھٹکل تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود میں پہاڑی کھسکنے کے خطرے کے پیشِ نظر، پہاڑی کنارے پر مقیم آٹھ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 19:06:36
مانسون کی آمد کے ساتھ ہی مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں سمندر کے کنارے جانے اور اس میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ سیاحت، ماولّی گرام پنچایت اور مرڈیشور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر عوامی تحفظ کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 21:17:56
بحرعرب میں بلند لہروں کے خدشے کے پیش نظر اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اور ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 18 اور 19 جون کے دوران سمندر کے قریب جانے سے مکمل طور پر گریز کریں، کیونکہ اس دوران لہروں کی اونچائی 3.7 میٹر سے بڑھ کر 4.2 میٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 19:48:50
مانسون کے موسم کا ابھی ابتدائی دور ہی چل رہا ہے مگر اس مرتبہ برسات اور تیز ہواوں کی وجہ سے میسکام کو جتنا بڑا نقصان ہوا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 10,583 بجلی کے کھمبے ٹوٹ کر گر گئے اور بہت سارے ٹرانسفارمرز خراب ہوگئے ۔ اس طرح میسکام کو 16,45,63,000 روپے سے زائد کا خسارہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 14:32:20
دسویں یا بارہویں جماعت میں کم نمبرات حاصل کرنے والے یا JEE، CET، NEET جیسے انٹرنس امتحانات میں ناکامی کا سامنا کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین اکثر فکرمند ہوتے ہیں کہ اب تعلیمی سفر کو کیسے جاری رکھا جائے؟
View more
Tue, 17 Jun 2025 14:53:08
گذشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش کے نتیجے میں بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے تلاطم اور بلند لہروں کے باعث، ایک مال بردار بارج (Cargo Barge) اپنے اصل جہاز سے علیحدہ ہو کر منگل کی صبح بھٹکل کے جالی بیچ پر بہتا ہوا پہنچ گیا۔
View more
Mon, 16 Jun 2025 21:03:42
حکمہ موسمیات کی جانب سے اُترکنڑا ضلع میں 16 اور 17 جون کو شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیے جانے کے بعد، ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے ضلع کے آٹھ تعلقہ جات میں آنگن واڑیوں، پرائمری اور ہائی اسکولوں میں 17 جون (منگل) کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 16 Jun 2025 17:19:47
تعلقہ کے سوانالو گاوں میں بائک کے ساتھ ندی پار کرنے وقت بہہ جانے والے دو بائک سوار بڑے ہی ڈرامائی انداز میں جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔
View more
Mon, 16 Jun 2025 17:13:39
بھٹکل تحصیلدار دفتر کے کنٹرول روم کو فون پر اطلاع دی گئی کہ وینکٹاپور ندی کنارے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی لاش وہاں پھینکی گئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy