ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں سڑک حادثہ - بینگلورو سے گوا جانے والی بس الٹ گئی - بال بال بچ گئے 25 مسافر

یلاپور میں سڑک حادثہ - بینگلورو سے گوا جانے والی بس الٹ گئی - بال بال بچ گئے 25 مسافر

Wed, 25 Jun 2025 12:17:26    S O News
یلاپور میں سڑک حادثہ - بینگلورو سے گوا جانے والی بس الٹ گئی - بال بال بچ گئے 25 مسافر

یلاپور ،25 / جون (ایس او نیوز) بینگلورو سے گوا کی سمت جانے والی ایک بس یلاپور کے قریب اریبیل گھاٹ سیکشن میں الٹ گئی مگر خوش قسمتی سے بس میں  موجود 25 مسافر جانی نقصان سے بال بال بچ گئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق آج صبح پیش آئے اس سڑک حادثے میں گوا جانے والی پرائیویٹ بس اریبیل گھاٹ پر ایک لاری سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے الٹ گئی ۔ حالانکہ یہ حادثہ خطرناک تھا، لیکن خوش قسمتی سے بس میں موجود مسافروں کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ 
    
اس حادثے کے تعلق سے یلاپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: