ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : زمین کھسکنے سے نیشنل ہائی وے 75 پر لگا ٹریفک جام

پتور : زمین کھسکنے سے نیشنل ہائی وے 75 پر لگا ٹریفک جام

Thu, 26 Jun 2025 12:29:18    S O News
پتور : زمین کھسکنے سے نیشنل ہائی وے  75 پر لگا ٹریفک جام

پتور، 26 / جون (ایس او نیوز) نیلیاڈی کے قریب مناگنڈی میں نیشنل ہائی وے 75 پر زمین کھسکنے بعد سڑک پر ملبہ کا ڈھیر جمع ہوگیا اور اس رکاوٹ کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ۔
    
اس کے علاوہ گونڈیا ندی کا پانی اپنی سطح ابل کر اچلمپاڈی - مندکا روڈ پر بہنے لگا جس کے نتیجے یہ سڑک بھی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی اور اس پورے علاقے میں موٹر گاڑیوں کی آمد کے لئے سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
    
اسی دوران سکلیشپور کے مارنہلّی علاقے میں پہاڑی کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد شیرڈی گھاٹ پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پوری طرح بند کر دی گئی ۔ ہائی ضلع ڈپٹی کمشنر لتا کماری نے موٹر گاڑیوں کے لئے متبادل راستہ استعمال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بینگلورو سے منگلورو آنے والی گاڑیوں کو ہاسن- بیلور - چارمڑی گھاٹ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا ۔ اس کے علاوہ منگلورو سے آنے والی گاڑیوں کو سمپاجے اور چارمڑی گھاٹ کا راستہ استعمال کرنا ہوگا ۔


Share: