ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سہاس شیٹی مرڈر کیس کی تفتیش - ملزمین کو این آئی اے کی تحویل میں دیا گیا

منگلورو : سہاس شیٹی مرڈر کیس کی تفتیش - ملزمین کو این آئی اے کی تحویل میں دیا گیا

Wed, 25 Jun 2025 16:59:35    S O News

منگلورو ،25 / جون (ایس او نیوز) شہر کے بجپے میں ہوئے ہندوتوا وادی راوڈی شیٹر سہاس شیٹی قتل معاملے کی تفتیش کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت سے ملزمین کو اپنی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے منظور کرتے ہوئے عدالتی حراست میں موجود آٹھ ملزمین کو یکم جولائی تک کے لئے این آئی اے کی تحویل میں دیا ہے ۔
    
یاد رہے کہ سہاس شیٹی کے قتل کے بعد اس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی ایجنسی سے کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بی جے پی ایک وفد نے ریاستی گورنر تھور چند گہلوت سے کو میمورنڈم دیا تھا ۔ اس کے علاوہ ریاستی بی جے پی لیڈروں کی طرف سے مرکزی حکومت سے بھی یہی مانگ کی گئی تھی جس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ یہ معاملہ این آئی اے کو سونپا تھا ۔ بی جے پی کا کہنا تھا کہ اس قتل کے پیچھے بہت بڑی سازش ہے اور اس میں ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے اس لئے این آئی اے کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات ضروری ہے ۔ 
    
اس قتل کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے این آئی اے نے ایک الگ ایف آئی آر داخل کرنے کے بعد معاملے کی مزید تفتیش کے لئے بینگلورو کی 50 ویں سی سی ایچ عدالت سے ملزمین کو اس کی تحویل میں دینے کی مانگ کی تھی ۔ این آئی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پرسنا کمار کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے ملزمین کو این آئی اے کی تحویل میں دیا ۔


Share: