Thu, 10 Jul 2025 18:44:47
بھٹکل تعلقہ میں 'ای - پاوتی' مہم کے ذریعے زرعی زمینوں کے فوت شدہ مالکان کے وارثوں کے نام پر مفت میں زمین کے حقوق منتقل کرنے کی کارروائی انجام دی جا رہی ہے ۔
View more
Thu, 10 Jul 2025 16:39:12
تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں جمعرات کی صبح ایک کشتی اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک ماہی گیر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا غرق ہوکر لاپتہ ہے۔ واقعہ صبح تقریباً 6 بجے اُس وقت پیش آیا جب چار ماہی گیر کشتی کے ذریعے بحر عرب میں مچھلی پکڑنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
View more
Thu, 10 Jul 2025 12:15:45
ضلع اُترکنڑا کے رام نگر میں پولس کی ایک ٹیم نے گوا کی طرف جانے والی ایک سواری پر سے 1930 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرلیا ہے اور دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولس کے مطابق ضبط کئے گئے گوشت کی مالیت قریب 6،75،500 روپئے ہے۔ پولس نے گوشت کو رفت کرنے کے لئے استعمال کی گئی گاڑی بھی ضبط کرلی ہے۔
View more
Wed, 09 Jul 2025 12:59:23
پڑوسی ریاست کیرالہ کے وایناڈ کے رہائشی اشرف کے قتل کے ساتھ دکشن کنڑا میں ہوئے عبد الرحمٰن کے حالیہ قتل کے خلاف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے ضلع دکشن کنڑا کے بنٹوال، بی سی روڈ-کائیکمبا جنکشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Wed, 09 Jul 2025 12:45:25
'دکشن کنڑا' کا نام بدل کر 'منگلورو ضلع' کرنے کا مطالبہ ایک عرصے سے چل رہا تھا مگر اب نام تبدیل کرنے کی یہ تجویز مشترکہ طور پر تمام اراکین اسمبلی کی طرف سے ضلع انتظامیہ کے توسط سے حکومت کو پیش کی جائے گی ۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 18:25:25
سرسی سٹی میونسپل کاونسل کے تحت شہر میں پانی کی سپلائی کے لئے زیر زمین بچھائے گئے پرانے زنگ آلود لوہے کے پائپس چوری کے معاملے میں ضلع ایس پی نے انکشاف کیا ہے کہ اس میں خود سٹی میونسپل کاونسل کے کمشنر اور دیگر اہلکار ملوث ہیں ۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 13:08:12
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) دکشن کنڑا کمیٹی نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دھرمستھلا میں ہوئی سلسلہ وار قتل کی وارداتوں کا الزام لگاتے ہوئے ایک صفائی کرمچاری نے اپنے وکیلوں کے ساتھ جو شکایت درج کروائی ہے اس معاملے میں غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے اور شکایت کنندہ اور اس کی پیروی کرنے والے وکیلوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنا چاہیے ۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 13:00:13
سورتکل کے کرشنا پورا ہِل سائڈ علاقے میں پیش آئے ایک المناک واقعہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک نوجوان انجینئرنگ طالب علم کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Mon, 07 Jul 2025 20:26:19
بھٹکل میں آوارہ کتوں کی دہشت جاری ہے، جہاں صرف 70 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 15 سے زائد افراد کتوں کے حملوں میں زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ مسلسل واقعات کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی پر عوام شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy