ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار الیکٹرک کھمبے سے ٹکرا گئی؛ دو نوجوانوں کی موت

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار الیکٹرک کھمبے سے ٹکرا گئی؛ دو نوجوانوں کی موت

Sun, 18 Jan 2026 02:06:54    S O News
بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار الیکٹرک کھمبے سے ٹکرا گئی؛ دو نوجوانوں کی موت

بھٹکل 18 جنوری (ایس او نیوز): بھٹکل کے وینکٹاپورنیشنل ہائی وے پر سنیچرکی دیر رات پیش آنے والے ایک دردناک سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی، جس سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان ایک کارمیں سوار ہوکر رات تقریباً بارہ بجے شرالی سے بھٹکل کی جانب آرہے تھے۔ جیسے ہی گاڑی وینکٹاپور نیشنل ہائی وے پر پہنچی، ان کی کار سڑک کنارے نصب ایک الیکٹرک کھمبے سے زور دار ٹکر مار گئی۔ بعض ذرائع کے مطابق جس مقام پر حادثہ پیش آیا، وہاں سڑک پر کافی مقدار میں جیلّی بکھری ہوئی پائی گئی، جس کے باعث حادثے کے اسباب پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جائے وقوع کے اطراف تین سے چار مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب پائے گئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فوٹیج کی مدد سے حادثے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

bhatkal-car-accident-2

حادثے کے نتیجے میں 15 سالہ کمسن لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت بھٹکل کے آزاد نگر کے رہائشی بلال ابن محمد اشرف رکن الدین شیپائی کے طور پر کی گئی ہے، جو میٹرک کا طالب علم تھا۔ جبکہ کار چلا رہا نوجوان آیان ابن عبدالسلام اکرمی (20) شدید زخمی ہوگیا تھا، جسے بہتر علاج کے لیے اُڈپی منتقل کیا جارہا تھا، تاہم راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ آیان مینگلور کے ایک کالج میں ڈگری کا طالب علم تھا۔

مرحوم بلال کی نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔ واقعے کے بعد دونوں نوجوانوں کے اہلِ خانہ اور علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Watch Video

Click here for report in English


Share: