ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    تاریخی بلند سطح کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی

    تاریخی بلند سطح کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی

    Mon, 11 Nov 2024 10:15:26  SO Admin
    اس سال سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ مرکزی بجٹ میں سونے پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کا اعلان ہوتے ہی سونے کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ آئی، اور یہ 67,000 روپے فی دس گرام کی سطح پر پہنچ گئیں۔ قیمتوں میں اس اچانک تبدیلی نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو حیران کر دیا ہے۔
    جسٹس سنجیو کھنہ نے  ہندوستان کے 51ویں چیف جسٹس کا منصب سنبھال لیا

    جسٹس سنجیو کھنہ نے ہندوستان کے 51ویں چیف جسٹس کا منصب سنبھال لیا

    Mon, 11 Nov 2024 10:12:08  SO Admin
    جسٹس سنجیو کھنہ آج (11 نومبر)  ہندوستان کے 51ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف برداری کریں گے۔ تقریب کا انعقاد راشٹرپتی بھون میں صبح 10 بجے ہوگا، جہاں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو انہیں عہدے کا حلف دلائیں گی۔ جسٹس کھنہ نے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی جگہ لی ہے، جو 10 نومبر کو ریٹائر ہو چکے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی مدت کار 13 مئی 2025 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز ضلع عدالت کے وکیل کے طور پر ک
    اردو اکادمی کے زیر اہتمام ٹمکور میں مشاعرہ 

    اردو اکادمی کے زیر اہتمام ٹمکور میں مشاعرہ 

    Sun, 10 Nov 2024 19:31:10  SO Admin
      اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے مقصد سے کرناٹک اردو اکادمی کے زیر اہتمام  آل انڈیا مشاعرہ منعقد ہؤا ۔ اس مشاعرے میں ملک اور ریاست کے مختلف شہروں سے نامور شعراء نے شرکت کی اور اپنے دلکش کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
    تحفظِ شریعت و اوقاف جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر،ٹمکور میں استقبالیہ اور انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل 

    تحفظِ شریعت و اوقاف جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر،ٹمکور میں استقبالیہ اور انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل 

    Sun, 10 Nov 2024 19:27:56  SO Admin
    شہر کی جامع مسجد میں قاضی شریعت ٹمکور ضلع مولانا شیخ محمود رشادی کی سرپرستی میں تحفظ اوقاف و تحفظِ شریعت سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع شاخ کے زیر اہتمام 14 نومبر بروز جمعرات اسٹار پیالیس کنونشن ہال کے میدان میں منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے جلسہ عام کی تیاریوں سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،
    بھٹکل میں ایک کار پر پولس کا چھاپہ؛ نو کلو گانجہ ضبط

    بھٹکل میں ایک کار پر پولس کا چھاپہ؛ نو کلو گانجہ ضبط

    Sun, 10 Nov 2024 19:23:33  SO Admin
    بھٹکل تیگنگونڈی کراس ، نیشنل ہائی وے پر پولس نے ایک چلتی کار کو روکتے ہوئے اُس میں سے 9 کلو گانجہ برآمد  کرلیا ہے اور  کار سمیت گانجہ کو اپنے قبضے میں کرلیا ہے، جبکہ کار پرسوار تین لوگوں کو  پولس تھانہ لے جاکر  چھان بین کی جارہی ہے۔ واردات اتوار شام قریب ساڑھے چھ بجے پیش آئی۔
    بنگلہ دیش میں احتجاج کی لہر، حکومت اور عوامی لیگ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، فوج تعینات

    بنگلہ دیش میں احتجاج کی لہر، حکومت اور عوامی لیگ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، فوج تعینات

    Sun, 10 Nov 2024 18:34:49  SO Admin
    بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں سیاسی صورتحال تناؤ کا شکار ہو گئی ہے، خاص طور پر جب سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے حالات خراب ہونے کے بعد عوامی لیگ نے حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ شیخ حسینہ نے تین ماہ قبل بنگلہ دیش سے پناہ حاصل کی تھی، اور اب ان کی پارٹی اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ اس احتجاج کو روکنے کے لیے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہ
    کرناٹک حکومت کا نیا حکم: دفتر میں سگریٹ اور تمباکو کے استعمال پر پابندی

    کرناٹک حکومت کا نیا حکم: دفتر میں سگریٹ اور تمباکو کے استعمال پر پابندی

    Sun, 10 Nov 2024 18:03:34  SO Admin
    کرناٹک حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سرکاری دفاتر اور ان کے احاطوں میں سگریٹ پینے اور تمباکو کی مصنوعات استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمز (DPAR) کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم تمباکو استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائ
    بھٹکل  میں  آٹو پر بیف لے جانے کےدوران  پولس  نے  پکڑا آٹو - ملزمین فرار

    بھٹکل میں آٹو پر بیف لے جانے کےدوران پولس نے پکڑا آٹو - ملزمین فرار

    Sun, 10 Nov 2024 17:42:12  SO Admin
    اسارکیری کیرے گدے علاقے میں مہاستی مندر کے قریب پولیس نے آدھی رات کو غیر قانونی طور پر بڑے کا گوشت بھر کر لے جا رہے آٹو رکشہ کو ضبط کر لیا جبکہ ملزمین موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
    بھٹکل ایس ڈی پی آئی کے خلاف بی جے پی نے درج کروائی پولیس کے پاس شکایت

    بھٹکل ایس ڈی پی آئی کے خلاف بی جے پی نے درج کروائی پولیس کے پاس شکایت

    Sun, 10 Nov 2024 17:37:57  SO Admin
    کچھ دن پہلے بی جے پی لیڈر کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پولیس کے پاس جو شکایت درج کروائی تھی اس کے رد عمل میں بی جے پی نے بھی اب ایس ڈی پی آئی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔