Mon, 07 Jul 2025 18:16:57
برہماور میں مختلف تنظیموں کی جانب سے منعقدہ باہمی بھائی چارگی کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر پھنی راج نے کہا کہ ساحلی اضلاع سنگھ پریوار اور بی جے پی کے لئے ایک طرف ہندوتوا کی لیباریٹری ہے تو دوسری طرف مسلسل فرقہ وارانہ وارداتیں انجام دینے کے لئے ایک انڈسٹری بن گئے ہیں ۔ وہ اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور اس سے منافع حاصل کرنے کے انتظار میں بھی رہتے ہیں ۔
View more
Mon, 07 Jul 2025 18:12:04
تفریح کے لئے پہاڑی کی طرف جانے والے ایک نوجوان نابالغ جوڑے کو ہراساں کرنے اور کھلے عام ان کی بے عزتی کرتے ہوئے ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ، جن کی شناخت پورشوتم (43 سال) اور رامچندرا (38 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 07 Jul 2025 18:07:55
منگلورو سٹی کرائم برانچ (سی سی بی) پولیس نے بڑے پیمانے پر ویزا فراڈ کیس کے سلسلے میں ممبئی سے دو اہم ملزمین کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا جھوٹا وعدہ کرتے ہوئے ملازمت کے خواہشمندوں سینکڑوں افراد کو دھوکہ دیا ۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 13:02:40
پتور میں بی جے پی لیڈر کے بیٹے کے ذریعے جنسی استحصال اور اس کے نتیجے میں بچے کی ماں بننے والی طالبہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے منگلورو میں خواتین کی اہم تنظیموں کے ایک مشترکہ وفد نے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو میمورنڈم دیا ۔
View more
Sun, 06 Jul 2025 12:54:49
اُڈپی ضلع نے امسال جون کے مہینے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ قائم کرتے ہوئے میگھالیہ کے چیراپونجی اور کرناٹک کے آگمبے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے - خیال رہے کہ یہ دونوں مقامات ملک میں بھاری بارش کے لیے مشہور ہیں ۔
View more
Sat, 05 Jul 2025 22:52:32
اترکنڑا اور پڑوسی ریاست گوا میں جاری مسلسل موسلادھار بارش کے باعث انموڈ گھاٹ کے نیشنل ہائی وے-748 پر ایک بڑا لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کرناٹک اور گوا کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔
View more
Sat, 05 Jul 2025 19:49:40
وقف ترمیمی بل کے خلاف جمعہ کے روز ڈانڈیلی کی مختلف مساجد کے سامنے مسلم برادری کے سیکڑوں افراد نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے انسانی زنجیر بنائی۔ یہ پُرامن احتجاج تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا، جو پرانی ڈانڈیلی، لنک روڈ، نمبر 3 گیٹ، اور ٹاؤن شپ علاقے کی چار مساجد کے سامنے بیک وقت منعقد ہوا۔
View more
Sat, 05 Jul 2025 19:47:53
پتور کی طالبہ کے حاملہ ہونے کے ہائی پروفائل کیس میں بڑا بریک تھرو حاصل کرتے ہوئے دکشن کنڑا ڈسٹرکٹ وومن پولیس نے مرکزی ملزم کرشنا جے راؤ (عمر 21 سال) کو گرفتار کر لیا ہے، جو گزشتہ ماہ کیس درج ہونے کے بعد سے مفرور تھا۔
View more
Sat, 05 Jul 2025 18:38:22
کیرالہ میں نیپاہ وائرس کی واپسی کے ساتھ ایک مریض کی موت اور دوسرے زیر علاج مریض کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy