Sun, 26 Nov 2017 10:29:13
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج کہاکہ ریاست میں تمام لوگوں کو مفت طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے بلگاوی کے اسمبلی سیشن میں فیصلہ کیاگیا ہے۔
View more
Sun, 26 Nov 2017 10:24:56
ریاست کے ہر شہری کو حکومت کی جانب سے مفت طبی خدمات دستیاب ہونا چاہئے۔ اس مقصد کے تحت ریاستی حکومت ’’یونیورسل ہیلتھ اسکیم‘‘ متعارف کروانے جارہی ہے۔
View more
Sun, 26 Nov 2017 01:14:36
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دعوی کیا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں اپوزیشن کی دعویداری کافی مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کا الیکشن عوام اور مودی کے درمیان ہوگا ۔کجریوال نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی اور ممتا بنرجی کی ترنمول جیسی پارٹیوں میں مودی حکومت کو 2019 میں چیلنج کرنے کا کافی دم خم موجود ہے ۔
View more
Sun, 26 Nov 2017 01:00:11
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے ویمنس کالج آڈیٹوریم میں ’’ کالج ڈے۔2017‘‘ کاشاندار انعقاد عمل میں آیا جس میں اساتذہ و طالبات نے شاندار ادبی و ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریزنے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔
View more
Sun, 26 Nov 2017 00:55:46
فلم ’’پدماوتی‘‘ کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ تشدد آمیز دھمکیاں دینا اور کسی کو جسمانی طورپر نقصان پہنچانے کے لئے انعام کا اعلان کرنا کسی بھی جمہوری ملک کیلئے قابل قبول نہیں ہے ۔
View more
Sun, 26 Nov 2017 00:50:56
ہندوستان کے چیف جسٹس ( سی جے آئی) دیپک مشرا نے آج یہاں کہا کہ آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا عدلیہ کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ جسٹس مشرا نے ’قومی یوم قانون‘ کے موقع پر منعقد دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو آئین کے ذریعے بنیادی حقوق دیئے گئے ہیں اور حکومت سے اس سے تجاوز کرنے کی توقع قطعی نہیں کی جاتی ہے۔
View more
Sun, 26 Nov 2017 00:45:32
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کو آنے سے روک رہی ہے۔ بنرجی نے ایک کانکلیو میں کہا کہ آپ (مرکزی حکومت) صنعت کاروں کو بنگال میں نہ جانے، سرمایہ کاری نہ کرنے کا اشارہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایسا کرنا جمہوری نظام میں جرم نہیں ہے؟
View more
Sat, 25 Nov 2017 21:34:24
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے ہفتے کو کہا ہے کہ دہلی میٹرومیں کرایہ کی شرح میں اضافہ سے دہلی میٹرو کو خسارہ کا سامنا کرنا پڑے کا ۔ کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ کرایہ بڑھانے کا قدم دہلی میٹرو کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔
View more
Sat, 25 Nov 2017 21:28:24
ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی رہائی کو لے کر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy