Tue, 21 May 2019 11:09:02
ریاستی وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے لوک سبھا انتخابات کے متعلق منظر عام پر آئے ایکزٹ پول کو غیر معتبر قرار دیا۔ اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں تک ان کا اندازہ ہے اس میں کوئی دورائے نہیں کہ این ڈی اے تمام پارٹیوں کے مقابل بڑا اتحاد بن کر ابھرے گا لیکن اکثریت سے بہت دور ہوگا۔
View more
Tue, 21 May 2019 11:05:56
کل شہر کے ویالی کاول علاقے میں راجہ راجیشوری نگر کے رکن اسمبلی منی رتنا کی رہائش گاہ کے قریب ہوئے پراسرار کیمیکل دھماکے اور اس میں منی رتنا کے ایک ملازم کی موت کا معاملہ پولیس کے لئے ایک معمہ بناہوا ہے۔
View more
Tue, 21 May 2019 11:01:49
ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاکہ 23 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس کے سبھی قائدین اپنے اپنے گھروں میں آرام کرتے ہوئے نظر آئیں گے اور ریاست کا اقتدار بی جے پی کے ہاتھوں میں ہوگا۔
View more
Tue, 21 May 2019 10:58:09
نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے لوک سبھا انتخابات کے تمام مرحلے مکمل ہونے کے بعد ایکزٹ پولس میں بی جے پی کی جیت کے متعلق پیشین گوئی کو مسترد کردیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ماضی میں کئے گئے ایکزٹ پولس بری طرح ناکام رہے ہیں۔
View more
Tue, 21 May 2019 10:55:47
ملک بھر کے مختلف ایکزٹ پولس میں وزیر اعظم مودی کے اقتدار پر برقرار رہنے اور کرناٹک میں بی جے پی کے غیر معمولی مظاہرے کی پیشین گوئی کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی معتبریت پر سوال اٹھایا۔
View more
Tue, 21 May 2019 10:53:19
مختلف ایکزٹ پول میں کرناٹک میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑی جیت کی پیشن گوئی سے پر جوش پارٹی کے ریاستی بی جے پی کے صدر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے ووٹوں کی گنتی کے دوسرے دن 24مئی کو نومنتخب راکین پارلیمنٹ کے ساتھ پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔
View more
Mon, 20 May 2019 11:43:44
شہر کے سرکاری ہائی اسکول کے عقب میں واقع ایک پرانی عمارت توڑنے کے دوران دیوارگرجانے سے ایک مزدور خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔
View more
Mon, 20 May 2019 11:35:31
دوگھرانوں کے افراد کے بیچ معمولی تکرار کے بعدکرمنجیشور نامی مقام پر چھ افراد پر مشتمل ایک ٹولی نے گھر میں گھس کر جان لیوا حملہ کیا جس میں ڈنڈے اور تلواروں کا استعمال کیا گیا اور ا س کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
View more
Mon, 20 May 2019 11:21:06
دہلی ہائی کورٹ نے ایک زیریں عدالت کو 2010 میں ہوئے قتل کے ایک معاملے میں سماعت پر غیر ضروری تاخیر نہ کرنے کا حکم دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy