ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب بنٹوال میں اسکول بس پر درخت گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق، دو بچے زخمی

مینگلور کے قریب بنٹوال میں اسکول بس پر درخت گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق، دو بچے زخمی

Thu, 23 Jul 2026 18:49:37    S O News
مینگلور کے قریب بنٹوال میں اسکول بس پر درخت گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق، دو بچے زخمی

بنٹوال، 23 /جولائی (ایس او نیوز ) کرناٹک کے ساحلی شہر مینگلور کے قریب بنٹوال میں طوفانی بارش کے دوران چلتی اسکول بس پر اچانک ایک درخت گرنے سے بس میں سوار ایک پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ دو دیگر بچے زخمی ہوگئے۔ حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا۔

 متوفیہ کی شناخت چیرنوی کے طور پر ہوئی ہے، جو شری رام اسکول، کلڈکا کی طالبہ تھی۔ حادثے کے وقت اسکول بس میں مجموعی طور پر 20 بچے سوار تھے۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والی چیرنوی کو ایک مقامی خاتون نے فوری طور پر آٹو رکشہ کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ پُتور کے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دو دیگر بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد بنٹوال کے تحصیلدار نے اسپتال پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے بنٹوال رورل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Share: