Thu, 23 May 2019 00:17:01
وزارت داخلہ نے بدھ کو ملک کے تمام ریاستی حکومتوں کو چوکنا کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران ملک کے کئی حصوں میں فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جمعرات کو ووٹوں کی گنتی کے موقع پر ضروری حفاظتی اقدامات کریں بالخصوص ووٹوں کی گنتی کے مراکز اور اسٹرانگ روم کے اطراف سیکوریٹی کو بڑھائیں۔
View more
Wed, 22 May 2019 23:52:05
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو جو غیر بی جے پی جماعتوں کو ملک بھرمیں متحد کرنے کی مہم میں مصروف ہیں، نے بنگلورو میں سابق وزیراعظم دیوے گوڈا اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی۔
View more
Wed, 22 May 2019 23:40:54
ریاست کرناٹک کی کانگریس۔ جنتادل ایس مخلوط حکومت کی قسمت،کرناٹک میں لوک سبھاانتخابات کے نتائج کے ساتھ مربوط سمجھی جارہی ہے۔ اس صورتحال کے درمیان توقع نہیں ہے کہ کانگریس ہائی کمان ناراض لیڈرروشن بیگ کے خلاف کوئی سخت کاروائی کرے گی۔ روشن بیگ نے پارٹی کے اعلیٰ رہنمابشمول جنرل سکریٹری کل ہند کانگریس کے سی وینوگوپال اورسابق وزیراعلی کرناٹک سدا رامیا کے خلاف علم بغاوت بلند کیاہے۔ ریاستی کانگریس کے ذرائع
View more
Wed, 22 May 2019 23:32:55
لوک سبھا انتخابات کے لئے شہر میں ووٹوں کی گنتی کے تمام انتظامات پورے کرلئے گئے ہیں۔ بنگلور کے ریٹرننگ افسر اور بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد اور پولیس کمشنر سنیل کمار نے آج تینوں مقامات پر گنتی کے مرکزوں میں سکیورٹی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان ظاہر کیا۔
View more
Wed, 22 May 2019 23:20:42
محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 3افراد بشمول ایک ریونیو انسپکٹر اور دو درمیانی افراد کو گرفتارکرلیا اور یہاں سے تقریباً 50کلومیٹر دور بیلہنگل میں واقع دفتر سے 1.86لاکھ روپے کی غیرمحسوب رقم برآمد کی۔
View more
Wed, 22 May 2019 23:10:58
رکن اسمبلی ڈاکٹر ڈی سدھاکر انتخابی ہار کے لئے بارہا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر انگلی اٹھانے پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔
View more
Wed, 22 May 2019 19:56:40
رمضان کے آخری عشرہ کے لئے بھٹکل میں لگنے والے رمضان باکڑہ کی آج میونسپالٹی کی جانب سے نیلامی کی گئی۔ بتایا گیاہے کہ 40 باکڑوں کی نیلامی کے لئے میونسپالٹی کے جملہ 1126 درخواست فارمس فروخت ہوئے تھے۔
View more
Wed, 22 May 2019 13:23:46
تعلقہ کے مرڈیشور بیچ پر واقع سات آٹھ دکانوں میں چوری کی واردت پیش آئی ہے مگر اس بار چور کی قسمت شائد خراب تھی کہ اُس کی تصویر ایک دکان میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 22 May 2019 12:40:52
ریاست کرناٹکا میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران ضلع شمالی کینرا سیٹ کے لئے بھی 23اپریل کو انتخاب منعقد ہواتھا۔ اب ٹھیک ایک مہینے بعد23مئی کو کمٹہ کے ڈاکٹر اے وی بالیگا کالج میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی، جس کے لئے ضلع انتظامیہ تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy