Sat, 25 May 2019 12:26:47
مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کو اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اترکنڑا لوک سبھا حلقے کے بی جے پی اُمیدوار اننت کمار ہیگڈے جنہوں نے کہا تھا کہ جب تک اسلام رہے گا دہشت گردی رہے گی،اسی طرح انہوں نے دستور کی تبدیلی کے تعلق سے بھی بیان دیا تھا۔ان کو اس بار پورے کرناٹک میں سب سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل ہوئی ہے۔
View more
Sat, 25 May 2019 12:15:56
مرکزی وزیر برائے اسٹاٹسٹکس اور پروگرام اپلی منٹیشن، ڈی وی سدانندگوڈا،ہبلی- دھارواڈ لوک سبھا رکن پربلاد جوشی،بلگام سے رکن پارلیمان سریش انگڑی اور ہاویری رکن پارلیمان شیوکمار اداسی اب کرناٹک سے مرکزی وزارت کے لئے دوڑ میں سب سے آگے ہیں -
View more
Sat, 25 May 2019 12:01:10
لوک سبھا الیکشن 2019میں رامپورسے بی جے پی امیدوارجیا پردہ کو سماجوادی پارٹی - بہوجن سماج پارٹی اتحاد کےامیدواراعظم خان کےخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Sat, 25 May 2019 11:56:46
لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد جمعہ کی شام نریندرمودی نے وزیراعظم عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے ساتھ ہی سبھی وزرا نے بھی صدرجمہوریہ کواپنا استعفیٰ سونپا۔ صدر جمہوریہ نےاستعفیٰ منظورکرتےہوئےسبھی سے نئی حکومت کی تشکیل تک کام کاج سنبھالنےکی اپیل کی، جسے وزیراعظم نےقبول کرلیا۔ اب وہ حلف لینےتک کارگزار وزیر اعظم کے طورپرذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
View more
Sat, 25 May 2019 11:51:04
لوک سبھا الیکشن میں زبردست شکست کا سامنا کرنے والی کانگریس میں اب اندرونی انتشار کھل کرباہرآنے لگی ہے۔ پہلےسے الزام جھیل رہے نوجوت سنگھ سدھو کی مشکلوں میں اضافہ ہونےلگا ہے۔ اب نوجوت سنگھ کوکابینہ سےہٹانےکی قواعد نے زورپکڑلیا ہے۔
View more
Sat, 25 May 2019 10:49:43
بھوجپوری سپر اسٹار نروہوا (دنیش لال یادو) نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سیاست میں ڈبیو کیا تھا،وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر یوپی کی ہائی پروفائل سیٹ اعظم گڑھ سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے سامنے نروہا ٹک نہیں پائے۔
View more
Sat, 25 May 2019 10:47:09
لوک سبھا انتخابات 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخی فتح کے بعد کانگریس کی کرکری ہو رہی ہے۔2014 میں 44 سیٹ اور اب 52 سیٹیں ملنے کے بعد کانگریس قیادت پر سوال اٹھنے لگ گئے ہیں۔
View more
Sat, 25 May 2019 10:43:14
لوک سبھا انتخابات کے نتائج آ گئے ہیں اور بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ملک میں ایک بار پھر وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت بننے جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy