Mon, 27 May 2019 00:06:20
کانگریس کے بعض سنئیر لیڈران اور بعض وزراء اعلیٰ کا اپنے بیٹوں کو ہی آگے بڑھانے میں لگے ہونے پر اعتراض جتاتے ہوئے راہول گاندھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر بضد ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو لوک سبھا انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش پر اب اڑ گئے ہیں لیکن پارٹی کے لیڈران انہیں منانے میں مصروف ہیں۔
View more
Mon, 27 May 2019 00:03:02
عفریتی جیت کے بعد نریندر مودی وزیر اعظم کے طور پر اپنی دوسری مدت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ 17 ویں لوک سبھا کا پہلا پارلیمنٹ سیشن 5 جون سے شروع ہو سکتا ہے۔
View more
Sun, 26 May 2019 23:47:06
وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اتوار کو دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس کے بعد انہوں نے بغیر کسی طے پروگرام کے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ سے ملاقات کی۔
View more
Sun, 26 May 2019 14:07:53
ممبئی کی خصوصی مکوکا(این آئی اے) عدالت نے جھوٹے دہشت گردانہ معاملے کا سامنا کررہے ایک مسلم نوجوان کو قانون کی تعلیم جاری رکھنے اور اسے امتحان میں شرکت کرنے کی مشروط اجازت دی۔13-7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے ملزم ندیم اختر کو ایل ایل بی پہلے سال کے دوسرے مرحلہ کے امتحان اور پریکٹیکل میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ملزم نے پہلے مرحلہ میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:40:42
لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن نے رافیل لڑاکا طیارے معاہدے میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے اسے سب سے بڑا مسئلہ بنایا۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس معاہدے کے لئے براہ راست طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار بتایا۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:35:31
لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے بے فکر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو پارٹی کارکنوں کو ریاست میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کرنے کے لئے کہا ہے۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:30:32
دہلی کی چاندنی چوک سیٹ سے تقریباََ228000 ووٹوں سے جیت کر دوبارہ ایم پی بنے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بات کی۔دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جب تک اروند کجریوال وزیر اعلی ہیں، اس وقت تک اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:27:31
جموں و کشمیر میں لداخ پارلیمانی سیٹ کے علاوہ باقی پانچ سیٹوں پر اس انتخاب میں زیادہ تر امیدواروں کی ضمانت کی رقم ضبط ہو گئی۔یہاں تک کہ 51 امیدوار تو ایک فیصد ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکے۔
View more
Sun, 26 May 2019 13:24:36
دہلی پولیس نے بیرون ملک بھیجنے کے نام پرلوگوں سے ٹھگنے والے ایک گینگ کے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں 2 خواتین ہیں۔یہ گروہ اب تک 200 سے زیادہ لوگوں کو لاکھوں کا چونا لگا چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy