Mon, 27 May 2019 10:55:41
کانگریس کمیٹی کے صدر دنیش گنڈو راؤ کے اپنے حلقہ گاندھی نگر میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہونے کی بجائے یہاں بی جے پی کو اکثریت ملی ہے- اس حلقہ میں بی جے پی امیدوار پی سی موہن کو 24,723 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی ہے-
View more
Mon, 27 May 2019 10:52:05
پارلیمانی انتخابات میں ریاست میں کانگریس کی شرمناک شکست کے بعد 29/مئی کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی اجلاس طلب کیا گیا ہے-
View more
Mon, 27 May 2019 10:44:13
لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کی شکست کی ذمہ داری میں اپنے سر لیتا ہوں۔ میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ ہم ریاست میں صرف ایک سیٹ پرکامیابی حاصل کریں گے۔
View more
Mon, 27 May 2019 10:40:37
بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ نے دعوی کیا کہ جموں اور لداخ علاقوں کے لوگ پارٹی کو ووٹ دے کر جلد سے جلد آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ہٹوانا چاہتے ہیں۔
View more
Mon, 27 May 2019 10:37:26
بہار سے 17 ویں لوک سبھا کے لئے منتخب کئے گئے 40 ممبران پارلیمنٹ میں ریاستی لیجسلیٹرکے آٹھ رکن شامل ہیں۔ان میں سے تین وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کابینہ کا حصہ ہیں۔
View more
Mon, 27 May 2019 10:35:06
وزیر اعظم نریندر مودی کی لہر کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں مدھیہ پردیش کی کل 29 سیٹوں میں سے 28 سیٹ پر قبضہ کر کے تاریخی جیت درج کی ہے، جبکہ کانگریس صرف ایک سیٹ چھندواڑہ پر ہی محدود رہ گئی۔
View more
Mon, 27 May 2019 10:31:39
نریندرمودی 30مئی کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ان کے ساتھ مرکزی وزارتی کونسل کے ارکان بھی حلف لیں گے۔راشٹر پتی بھون کے مطابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 30مئی کو شام 7بجے راشٹر پتی بھون میں منعقد ہونے والی تقریب میں مودی اور وزارتی کونسل میں ان کے رفقا کو حلف دلائیں گے۔
View more
Mon, 27 May 2019 10:29:22
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی آئی پی ایس افسر راجیو کمار کے خلاف سی بی آئی نے لک آوئٹ سرکولر جاری کیا ہے۔راجیو کمار کے خلاف شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں ثبوت کو ہدف کرنے کا الزام ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy