Tue, 28 May 2019 12:29:11
اتر پردیش کی گھوسی لوک سبھا سیٹ سے فرار چل رہے نو منتخب ایم پی اتل رائے کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔عصمت دری کے ملزم اتل رائے نے گرفتاری سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی جسے سپریم کورٹ نے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
View more
Tue, 28 May 2019 12:26:37
گرگرام پولیس نے شہر کے ہائی پروفائل علاقہ سشات لوک3 میں چھاپہ ماری کر جنسی ریکیٹ کا بھانڈاپھوڑا ہے۔پولیس نے موقع سے 24 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
View more
Tue, 28 May 2019 12:24:07
اتر پردیش کے نوئیڈا تھانہ سیکٹر 20 میں پولیس نے فرضی طریقے سے امریکن ایکسپریس کمپنی کے کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔اس گینگ کا ایک رکن آسٹریلیا میں رہتا ہے جسے گرفتار کرنے کے سمت میں پولیس کارروائی کر رہی ہے۔
View more
Tue, 28 May 2019 12:07:14
مہاراشٹرا کے تھانہ سے کیرالہ کے کنھنگڈ جانے والے ایک مسافر کی بیگ لے کر فرار ہونے والے دو چوروں کو بھٹکل ریلوے پولس کی مستعدی سے مرڈیشور میں ہی گرفتار کرلیا گیا اور اُن کے پاس سے مسافر سے چھینی ہوئی بیگ اور اُس میں رکھی گئی نقد رقم سمیت تمام چیزیں برآمد کرلیں گئیں۔ چوری اور گرفتاری کی واردات پیر کی رات کو پیش آئی۔
View more
Tue, 28 May 2019 11:38:34
لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست برداشت کے بعد بائیں بازو پارٹیاں دہلی میں تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔اس انتخاب میں لیفٹ پارٹیاں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) مغربی بنگال سے اپنا سوپڑا صاف کروا چکی ہے
View more
Tue, 28 May 2019 11:32:54
سکم کرانتی کاری مورچہ (ایس کے ایم) کے صدر پی ایس گولے نے پیر کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔گولے کا اصلی نام پریم سنگھ تمانگ ہے۔الیکشن نہیں لڑنے کی وجہ سے گولے اس وقت ریاستی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔
View more
Tue, 28 May 2019 11:27:37
ضلع جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی تعلقہ میں مالاڈی سرکاری آئی ٹی آئی کالج کے لیکچررکا نامعلوم لوگوں نے قتل کردیا اور نعش کو سڑک پر ہی پھینک کر فرار ہوگئے۔ واردات پیر اور منگل کی درمیانی شب وینور کے قریب مُنڈور قصبہ میں انجام دی گئی جس کے تعلق سے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آخر انہیں کیوں موت کےگھاٹ اُتارا گیا۔
View more
Tue, 28 May 2019 11:26:44
دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کو نوٹس جاری کیا ہے۔واڈرا کو یہ نوٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اکنومک انفورسمنٹ(ای ڈی) کی اس عرضی پر کیا گیا ہے جس میں جانچ ایجنسی نے واڈرا کی ضمانت مسترد کرنے کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔معاملے میں اگلی سماعت 17 جولائی کو کی جائے گی۔
View more
Tue, 28 May 2019 11:13:52
مودی حکومت کے ایک بار پھر اقتدار میں واپسی کے ساتھ ہی سوئٹزرلینڈ نے بھی اپنے یہاں بینکوں میں پیسہ رکھنے والے ہندوستانیوں پر شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy