Sat, 08 Jun 2019 14:41:32
ایک ہفتہ کی تاخیر کےبعد بالاخر مانسون آج سنیچر کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا گیا اور اس کی آمد کے ساتھ ہی کیرالہ کے کئی علاقوں میں زبردست بارش شروع ہوگئی ہے۔ امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے آخر تک مانسون ملک بھر میں سرگرم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کیرالہ اور لکشدیپ میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔
View more
Sat, 08 Jun 2019 14:01:38
دوبئی میں جمعرات کی شام کو ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگر کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس پر مختلف ممالک کے کل 31مسافر سوار تھے۔
View more
Sat, 08 Jun 2019 13:47:00
جمعہ کی شام کوکے ایم سی ہاسپٹل منگلورو اتاور کے عقب میں واقع پیئنگ گیسٹ میں 22سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بارے میں پولیس کو شبہ تھاکہ اس کا قتل کیاگیا ہے۔ اس معاملے کو بڑی سرعت کے ساتھ حل کرتے ہوئے پولیس نے سندگی سے مذکورہ خاتون انجنا واسسٹا (۲۲سال) کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Fri, 07 Jun 2019 23:46:52
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنجرن لاسی پورہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو ہونے والے ایک تصادم میں چار ملی ٹینٹ مارے گئے۔
View more
Fri, 07 Jun 2019 23:38:16
راہل گاندھی کے کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لینے سے انکار کرنے کے بعد پارٹی کے نئے صدر کی تلاش تیز ہو گئی ہے۔
View more
Fri, 07 Jun 2019 23:35:14
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست میں ایک نہیں بلکہ پانچ نائب وزیر اعلی مقرر کریں گے۔
View more
Fri, 07 Jun 2019 23:32:29
لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی بی جے پی سے تلخی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
View more
Fri, 07 Jun 2019 23:25:36
لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد مدھیہ پردیش کانگریس پارٹی میں تبدیلی کی بحث زوروں پر ہے۔پارٹی میں غور و خوض اور میٹنگوں کا دور شروع ہو چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy