Mon, 10 Jun 2019 20:43:27
ضلع شمالی کینرا میں جدید سہولتوں والے ایک سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کرنے کے لئے سوشیل میڈیا پر جو مہم چلائی جارہی ہے اس کا مثبت اثر سامنے آرہا ہے۔ اس مہم کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڈا نے تیقن دیا ہے کہ اس اسپتال کے قیام کے لئے وہ مرکزی حکومت سے مالی تعاون فراہم کروائیں گے۔
View more
Mon, 10 Jun 2019 19:56:53
جنگلاتی زمین پر اتی کرم کرنے والے افراد کی قانونی رہنمائی اور ان کے حقوق کے لئے لڑنے والی ’ہوراٹا سمیتی‘ کی جانب سے اس کمیٹی کی رکنیت سازی کی مہم چلائی جارہی ہے۔
View more
Mon, 10 Jun 2019 14:05:48
مشہور اداکار، ڈرامہ نگار ، کنڑا ادیب اور گیان پيٹھ ایوارڈ سے سرفراز گریش كرناڈ کا آج صبح 81 سال کی عمر میں بنگلور میں انتقال ہو گیا، وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے، ان کے انتقال سے فلم اور ادب کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی کرناٹک میں تین دنوں تک کے لئے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ آج پیر کو اسکولوں، کالجوں اور سرکاری دفاتر میں چھٹی دے دی گئی ہے ۔
View more
Mon, 10 Jun 2019 12:58:16
عید کی رات یعنی 6 جون شب کو ہی بھٹکل میں پہلی بارش کے ساتھ مانسون نے دستک دے دیا ہے، اس رات موسلادھار بارش ہوئی تھی اور بادلوں کی گرج کے ساتھ بجلیاں بھی چمک رہی تھی، لگ رہا تھا کہ اب بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا مگر اگلے دن بارش کے کوئی آثار نظر ہی نہیں آئے، 8/جون کی شب کو پھر ایک بار موسلادھار بارش کے ساتھ ہی لگا کہ گرمی کا زور اب کم پڑ جائے گا، مگر بارش رُکتے ہی گرمی واپس شباب پر پہن
View more
Mon, 10 Jun 2019 11:12:01
جموں و کشمیر کے لداخ خطہ کے ضلع لیہہ میں ہفتہ کو ہو نے والے ایک خوفناک سڑک حادثے میں راجستھان کے 9 مزدوروں کی موت ہو گئی۔
View more
Mon, 10 Jun 2019 11:07:11
یرالہ میں پلكڑ ضلع کے تھاننسري میں اتوار کو ایمبولینس اور لاری کی ٹکر میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اس ایمبولینس میں کچھ زخمی اور سات لوگ تھے اور یہ پلكڑ کے ضلع اسپتال میں علاج کے لئے آ رہے تھے۔
View more
Mon, 10 Jun 2019 11:02:21
مرکزی وزارت داخلہ نے مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے مابین سنیچر کو خونریز تشدد میں بی جے پی کے تین اور ترنمول کے ایک کارکن کی موت کے بعد آج تفصیلی رپورٹ مانگی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ یہاں متضاد گروپوں میں گھنٹوں تک بمباری، فائرنگ اور پتھراؤ کے واقعات ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 10 Jun 2019 10:59:31
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے کملا نگر تھانہ علاقے میں 9 سالہ ایک بچی کا عصمت دری کے بعد قتل کردیاگیا ہے -اس معاملے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)سمیت 7پولیس افسروں کو معطل کردیاگیا ہے -
View more
Mon, 10 Jun 2019 10:54:41
ہندوستان اور سری لنکا نے اتوارکے روز اتفاق کیا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف اجتماعی اور مرکوز کارروائی کی ضرورت ہے - وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر میتر ی پالا سری سینا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد یہ اظہار خیال کیا-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy