Sat, 22 Jun 2019 11:44:51
وروٹ اوربین اسٹوکس کی نصف سنچری اننگ کے باوجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم 233 رنوں کا ہدف حاصل نہیں کرسکی اورآئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ 20 رنوں سے ہارگئی۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 11:39:01
کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی۔مشفیق الرحیم کی شاندار سنچری کے باوجود آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کر لئے۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 11:33:03
بنگلور شہر میں لوگ کس وجہ سے سرکاری اور خانگی اسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں اس بات کا پتہ لگانے کے لئے حال ہی میں ایک سروہ منعقد کیا گیا ہے
View more
Sat, 22 Jun 2019 11:28:48
مودی حکومت نام نہاد ”بدعنوانی“ پر لگام لگانے کے لئے سختی کے موڈ میں ہے۔ گزشتہ دنوں ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے 25 سے زیادہ سینئر افسران کو زبردستی ریٹائر کرنے کے بعد اب مرکز نے بدعنوان اور نکارہ ملازمین کو باہر کا راستہ دکھانے کے لئے بینکوں، عوامی فلاحی ادارہ جات اور تمام محکموں سے اپنے اہلکاروں کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لینے کو کہا ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 11:19:55
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہاہے کہ مہاراشٹر حکومت ریاست کے تمام اسکولوں میں مراٹھی زبان پڑھانالازمی بنانے کے لیے ایک قانون بنائے گی جس میں آئی سی ایس ای اور سی بی ایس ای سے منسلک اسکول بھی شامل ہوں گے۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 11:17:19
سپریم کورٹ نے جمعہ کو ڈیمڈ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورس کی خالی پڑی 603 سیٹیں بھرنے کے لیے کاؤنسلنگ کی میعاد بڑھانے سے انکار کر دیا۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 11:07:27
مغربی اترپردیش ایس ٹی ایف نے نصف درجن فرضی کمپنی بنا کر کروڑوں روپے کے جی ایس ٹی کا چونا لگانے والے چار افراد کو جمعہ کو گرفتار کر لیا۔
View more