Sat, 22 Jun 2019 21:41:51
ملک کی عدالتوں پر مقدمات کے مسلسل بڑھتے ہوئے بوجھ سے نمٹنے کو لے کر چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 21:41:16
تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے حنیف آباد میں راستہ کنارے کچروں کے ڈھیر کے درمیان اب خراب اور سڑے ہوئے گوشت کی تھیلیاں پائی جانے کے بعد عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ عوام نے ہیبلے پنچایت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری علاقہ سے کچروں کا ڈھیر اُٹھائے اور صفائی کرائے، علاقہ کے عوام نے متنبہ کیا ہے کہ پنچایت کی طرف سے فوری کاروائی نہیں کی گئی تو وہ احتجاج پر اُتر آئیں گے۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 21:34:58
جموں اور کشمیر کے باند ی پورا ضلع میں ایک مسجد میں ہفتہ صبح آگ لگ گئی۔یہ مسجد مغربی کشمیر کے نوپورا مارکیٹ کے قریب واقع ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 21:33:16
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی آج سرجری ہوئی۔سرجری بھوپال کے سرکاری حمیدیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے کی۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 21:30:12
قومی دارالحکومت دہلی میں ایک دل دہلانے والامعاملہ سامنے آیا ہے۔دہلی کے مہرولی علاقے کے وارڈ 2 میں ایک شخص نے اپنے 3 بچوں اور بیوی کو قتل کر دیا،
View more
Sat, 22 Jun 2019 21:26:45
کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی گرام قیام پروگرام کے تحت دیہاتوں کا دورہ کر رہے ہیں،وہ جمعہ کو جنوبی کرناٹک میں یادگیر ضلع میں گرمیتکل تعلقہ میں آنے والے چندرکی گاؤں پہنچے جہاں گاؤں والوں نے جم کر ان کا استقبال کیا۔
ایک افسر نے بتایا کہ وزیر اعلی جمعہ صبح یادگیر ضلع پہنچے تو لوگوں نے جوش کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔چندکاری گاؤں پہنچنے تک راستے بھر لوگ ان کا استقبال کرتے رہے۔اس سے پہلے کمار
View more
Sat, 22 Jun 2019 21:17:03
طویل انتظار کے بعد ہفتے کی صبح مانسون بہار پہنچا۔ پورنیہ کے راستے بہار آئے مانسون کے چلتے پٹنہ، ویشالی، سیوان، پورنیہ، بھاگلپور سمیت کئی اضلاع میں بارش ہوئی۔ پٹنہ میں صبح 9 بجے کے بعد کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے پٹنہ سٹی میں کئی جگہ سڑک پر پانی بھر گیا۔بارش کی وجہ سے گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 16:24:27
نیشنل ہائی وے 66فورلین توسیعی منصوبے کے تحت اب ہر دو کیلو میٹر کے فاصلے پر ایک وائرلیس ٹیلی فون ٹاور نصب کیا جارہا ہے، جس سے سڑک حادثہ پیش آنے یا پھر ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کی صورت میں ٹھیکے دار کمپنی آئی آر بی کے کنٹرول روم کو خبر دی جاسکے گی اور اس کے نتیجے میں فوری طور پر راحت فراہم کی جائے گی۔
View more
Sat, 22 Jun 2019 16:19:32
ضلع شمالی کینرا کے ایس پی نے تمام سرکل انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس کو ہدایت نامہ بھیجا ہے کہ شراب پی کر گاڑیاں چلانے پر مقدمات درج کرنے اور سڑک حادثات میں 10%تک کمی لانے کی کوشش کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy