Wed, 11 Jun 2025 15:19:28
بھٹکل کے تاریخی سرابی ندی میں بار بار گٹر کا گندہ پانی چھوڑے جانے کے سبب جہاں ندی مکمل طور پر آلودہ ہوچکی ہے، وہیں اس ندی کے اطراف واقع علاقوں کے سینکڑوں کنویں بھی اس گندگی کی زد میں آ گئے ہیں۔ کافی سالوں سے غوثیہ اسٹریٹ، قاضیا اسٹریٹ، تکیہ اسٹریٹ، جامعہ اسٹریٹ، صدیق اسٹریٹ، خلیفہ اسٹریٹ اور سلطانی اسٹریٹ کے عوام اس مسئلہ سے جوج رہے تھے، مگر امسال اسارکیری علاقہ بھی اس بحران میں شامل ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 11 Jun 2025 11:56:11
تعلقہ کے ماوین کوروے گرام پنچایت حدود میں تالگوڈ کے گونڈرا کیری میں پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے وہاں سڑک کے کنارے بنی ہوئی کانکریٹ کی رکاوٹی دیوار گر گئی ہے جس کی وجہ سے مزید پہاڑی حصہ کھسکنے کے خطرات پیدا ہوئے ہیں ۔
View more
Wed, 11 Jun 2025 11:53:36
مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعے راوڈی شیٹر سہاس شیٹی قتل کی تحقیقات کی ذمہ داری نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو سونپی گئی ہے اس پس منظر میں دکشن کنڑا کے مسلم عوامی نمائندوں کی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوتوا وادیوں کے ذریعے کوڈوپو میں کی گئی اشرف وائیناڈ کی ماب لنچنگ اور کولتمجل عبدالرحمٰن کے قتل کی واردات کی تفتیش بھی این آئی اے کے حوالے کی جائے ۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 23:58:46
ساحلی کرناٹک میں بدھ سے شروع ہونے والی ممکنہ شدید بارش کے پیش نظر بھٹکل میں نیشنل ہائی وے اتھاریٹی نے احتیاطی اقدامات کے تحت نالیوں کی صفائی کا کام تیز کردیا ہے۔ گذشتہ چند دنوں سے رنگین کٹے، نور مسجد، اور پٹرول پمپ کے اطراف واقع نالوں کو صاف کیا جارہا تھا تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی بہتر طریقے سے ممکن ہو سکے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 23:27:33
انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) اور کرناٹکا اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) کی پیش گوئی کے مطابق ساحلی کرناٹکا، بشمول اترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا میں کل 11 جون کو اورینج الرٹ جبکہ 12 جون سے 14 جون 2025 تک کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 19:44:47
ضلع جنوبی کینرا یا دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مُلّئی مُہیلن نے تمام دیہی پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی حدود میں اُن مقامات کی نشاندہی کریں جہاں قدرتی آفات جیسے زمین کھسکنے یا یا سیلاب کا خطرہ ہو، ڈپٹی کمشنر نے اس تعلق سے اگلے دو دنوں میں اس کی رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 17:43:25
تعلقہ کے ہاڈولّی گرام میں 24 مارچ 2023 کو جائیداد کے تنازع میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی جو واردات پیش آئی تھی، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم نارائین نے اس سے متاثرہ خاندان کے گھر جا کر ملاقات کی اور تعزیتی کلمات کہنے کے علاوہ اس واردات میں اپنے والدین کو کھونے والے دو بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری سنبھالنے کا تیقن دیا ۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 11:18:18
کیرالہ کے پاس سمندر میں سنگاپوری کارگو جہاز ایم وی وان ہائی 503 میں آگ لگنے کے بعد راحت رسانی کے لئے پہنچے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس سورت کے ذریعے کارگو جہاز کے عملے میں شامل 18 افراد کو بچا لیا جبکہ 4 لوگ ابھی لاپتہ بتا جا رہے ہیں ۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 18:57:17
ساحلی علاقے میں ریاستی ہائی کورٹ کی ایک بینچ کے قیام کا مطالبہ بہت دنوں سے چل رہا تھا اور اب اس بینچ کو مینگلورو میں قائم کرنے کے لئے ای میل کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy