ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ایمبولینس ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی - مریض ہوا فوت

اڈپی : ایمبولینس ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی - مریض ہوا فوت

Sat, 19 Jul 2025 11:55:56    S O News

اڈپی 19 / جولائی (ایس او نیوز) ایک مریض کو منی پال کے اسپتال میں علاج کے لئے لے جانے کے دوران ایمبولینس  سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مریض کی موت واقع ہوگئی ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اڈپی منی پال ہائی وے پر ایم جی سی ایم کالج کے سامنے اس وقت  پیش آیا جب مریض کو کوٹیشور سے منی پال اسپتال کی طرف لے جایا جا رہا تھا ۔  بتایا جاتا ہے کہ سڑک کے موڑ پر ایمبولینس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور وہ سیدھے بیریکیڈس  سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ پیش آتے ہی ایمبولینس میں موجود مریض کو فوری طور پر دوسری ایمبولینس کے ذریعے منی پال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا ۔ 


Share: