ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد ہٹانے سے کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی: راہل گاندھی کا رانچی میں عوامی خطاب

    ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد ہٹانے سے کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی: راہل گاندھی کا رانچی میں عوامی خطاب

    Sun, 20 Oct 2024 11:17:11 
    ہفتہ کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ’سنویدھان سمّان سمیلن‘ کے دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر عزم ظاہر کیا کہ ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد ہٹانے سے کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں بی جے پی اور مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی، کہ وہ الیکشن کمیشن، سی بی آئی، ای ڈی، محکمہ انکم ٹیکس، اور بیوروکریٹس کو کنٹرول کر رہی
    گوری لنکیش قتل کیس کے ملزم شری کانت پنگارکر کی شیو سینا میں شمولیت، تنقید کا سامنا

    گوری لنکیش قتل کیس کے ملزم شری کانت پنگارکر کی شیو سینا میں شمولیت، تنقید کا سامنا

    Sun, 20 Oct 2024 11:10:24 
    مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل، صحافی گوری لنکیش کے قتل کے ملزم شری کانت پنگارکر نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے دھڑے شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ گوری لنکیش کو 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں ان کے گھر میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس حالیہ پیشرفت نے سیاسی حلقوں میں تشویش اور بحث کا آغاز کر دیا ہے۔
    ایک ساتھ 30 فلائٹس کو بم سے اڑانے کی دھمکی: متعدد پروازوں کی ایمرجنسی لینڈنگ

    ایک ساتھ 30 فلائٹس کو بم سے اڑانے کی دھمکی: متعدد پروازوں کی ایمرجنسی لینڈنگ

    Sun, 20 Oct 2024 10:56:26 
    مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ہندوستانی ایئرلائنس کے 30 طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایئر پورٹ اور سیکیورٹی ایجنسیوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ ایئر پورٹ کے سیکیورٹی نظام کو مزید مستحکم کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی ایجنسیاں بھی الرٹ پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایئر انڈیا، انڈیگو، اکاسا ایئر، وِستارا، اسپ
    جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: بی جے پی کی جانب سے 66 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان، چمپئی سورین کو بھی دیا گیا ٹکٹ

    جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: بی جے پی کی جانب سے 66 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان، چمپئی سورین کو بھی دیا گیا ٹکٹ

    Sun, 20 Oct 2024 10:51:54 
    جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 66 امیدوار شامل ہیں۔ اس فہرست میں 11 خواتین بھی شامل ہیں جو اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ بی جے پی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ناکام رہنے والے 4 امیدواروں کو بھی اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔ یہ چار امیدوار سیتا سورین، سمیر اراؤں، سدرشن بھگت، اور گیتا کوڑا ہیں۔ سیتا سورین کو
    حج 2025 کی تیاریوں کا آغاز: عازمین کے کاغذات جمع کرانے کا عمل جاری، کوثر جہاں کا جائزہ

    حج 2025 کی تیاریوں کا آغاز: عازمین کے کاغذات جمع کرانے کا عمل جاری، کوثر جہاں کا جائزہ

    Sun, 20 Oct 2024 10:48:13 
    دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج حج منزل کا دورہ کیا۔ انھوں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2025 کے پیش نظر منتخب عازمین حج کے لیے حج منزل کے دفتر میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے مقصد سے لگائے گئے  کیمپ کا معائنہ کیا۔ کوثر جہاں نے وہاں موجود تمام عازمین حج سے ملاقات بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عازم
    ’انڈیا اتحاد‘ کا جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا اعلان، سیٹوں کی تقسیم پر جلد گفتگو متوقع

    ’انڈیا اتحاد‘ کا جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا اعلان، سیٹوں کی تقسیم پر جلد گفتگو متوقع

    Sun, 20 Oct 2024 10:45:00 
    جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مراحل میں ہوں گے، اور این ڈی اے اور انڈیا اتحاد دونوں ہی کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ این ڈی اے نے کچھ سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آج انڈیا اتحاد کی جانب سے بڑی خبر یہ آئی ہے کہ تمام پارٹیاں مل کر انتخاب لڑیں گی۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "انڈیا اتحاد آئندہ اسمبلی انتخاب
    ’ہندی ماہ‘ تقریبات پر اعتراض: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کا وزیر اعظم کو خط

    ’ہندی ماہ‘ تقریبات پر اعتراض: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کا وزیر اعظم کو خط

    Sun, 20 Oct 2024 10:41:46 
    تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ہندی ماہ کی اختتامی تقریب پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’میں چنئی دوردرشن کی گولڈن جوبلی تقریبات کے ساتھ ہندی ماہ کی اختتامی تقریب کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہندوستان کے آئین میں کسی بھی زبان کو قومی زبان کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔ یہ ایک کثیر لسانی ملک ہے اور اس میں تمام زبانوں کو یکساں اہمیت دی جانی چاہیے۔‘‘
    وجیا رہاٹکر کو قومی خواتین کمیشن کی نئی صدر مقرر کیا گیا

    وجیا رہاٹکر کو قومی خواتین کمیشن کی نئی صدر مقرر کیا گیا

    Sun, 20 Oct 2024 10:36:07 
    وجیا راہٹکر کو قومی خواتین کمیشن کی نئی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ مہاراشٹرا ریاستی خواتین کمیشن کی صدر کے عہدے پر فائز تھیں۔ ان کی سماجی اور معاشرتی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ارچنا مجمدار کو بھی قومی خواتین کمیشن کی رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
    مدھیہ پردیش کے مُرینا میں گھر میں زوردار دھماکہ: پٹاخہ بنانے کے دوران حادثہ، دو افراد ہلاک

    مدھیہ پردیش کے مُرینا میں گھر میں زوردار دھماکہ: پٹاخہ بنانے کے دوران حادثہ، دو افراد ہلاک

    Sun, 20 Oct 2024 10:32:41 
    مدھیہ پردیش کے مُرینا شہر کے اسلام پور علاقے میں ایک مکان میں شدید دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس دھماکے سے اردگرد کے تین دیگر مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جبکہ خبروں کے مطابق ایک خاتون اور ایک بچے کی موت واقع ہو چکی ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔