ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    ’مودی اور کیجریوال ایک جیسے ہیں، دونوں جھوٹے وعدے کرتے ہیں‘، راہل گاندھی کا دہلی میں حملہ

    ’مودی اور کیجریوال ایک جیسے ہیں، دونوں جھوٹے وعدے کرتے ہیں‘، راہل گاندھی کا دہلی میں حملہ

    Tue, 14 Jan 2025 11:43:37 
    دہلی اسمبلی انتخابات کا جوش آج سیلم پور میں راہل گاندھی کی ریلی کے بعد مزید بڑھ گیا، جہاں انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص طور پر اروند کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ "کیجریوال جی نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
    سڑک حادثے میں زخمی کی مدد کرنے والوں کو 25 ہزار روپے انعام، نتن گڈکری کا اعلان

    سڑک حادثے میں زخمی کی مدد کرنے والوں کو 25 ہزار روپے انعام، نتن گڈکری کا اعلان

    Tue, 14 Jan 2025 11:01:29 
    مرکزی حکومت نے سڑک حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے والوں کے لیے انعامی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے یہ رقم 5000 روپے تھی، لیکن اب اسے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے پونے میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ یہ قدم عوام کو حادثات کے شکار افراد کی مدد کرنے کے لیے مزید ترغیب دینے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔
    دہلی اسمبلی انتخاب: وزیر اعلیٰ آتشی کو پہلے دن ’کراؤڈ فنڈنگ‘ کے ذریعے 17 لاکھ روپے کا تعاون

    دہلی اسمبلی انتخاب: وزیر اعلیٰ آتشی کو پہلے دن ’کراؤڈ فنڈنگ‘ کے ذریعے 17 لاکھ روپے کا تعاون

    Tue, 14 Jan 2025 10:50:06 
    دہلی کی وزیر اعلیٰ اور عآپ لیڈر آتشی، جو کالکاجی حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں ہیں، نے اتوار کی صبح 10 بجے اپنی کراؤڈ فنڈنگ مہم کا آغاز کیا۔ پہلے ہی دن اس مہم کو زبردست کامیابی ملی، جس میں 336 افراد نے 17 لاکھ 38 ہزار 504 روپے کا عطیہ دیا۔ آتشی نے اپنی کامیابی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
    کیرالہ کے ایم ایل اے پی وی انور مستعفی، ضمنی انتخاب میں کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان

    کیرالہ کے ایم ایل اے پی وی انور مستعفی، ضمنی انتخاب میں کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان

    Tue, 14 Jan 2025 10:44:24 
    کیرالہ کے رکن اسمبلی پی وی انور نے آج اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا۔ برسراقتدار ایل ڈی ایف سے الگ ہو کر گزشتہ ہفتہ انھوں نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، اور اب انھوں نے نیلامبور اسمبلی حلقہ سے اپنا استعفیٰ دے کر ضمنی انتخاب کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر اے این شمسیر سے ان کے کمرے میں ملنے کے بعد اسمبلی احاطہ میں میڈیا کے سامنے اپنے استعفیٰ کی انھوں نے تصدیق کی۔
    'ویٹر کو مدعو کیا گیا، مودی کو نہیں': ٹرمپ کی تقریب پرسنئیر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے اُڑایا  وزیر اعظم کا مذاق

    'ویٹر کو مدعو کیا گیا، مودی کو نہیں': ٹرمپ کی تقریب پرسنئیر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے اُڑایا وزیر اعظم کا مذاق

    Tue, 14 Jan 2025 08:48:11 
    سینئر بی جے پی لیڈر ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے ایک بار پھر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں 'ویٹر' قرار دیاہے۔ سوامی کی یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب مرکزی حکومت نے اعلان کیا کہ جے شنکر رواں ماہ کے آخر میں امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔
    دہلی میں سردی کی لہر برقرار، گھنے کہرے کے پیش نظر یلو الرٹ جاری

    دہلی میں سردی کی لہر برقرار، گھنے کہرے کے پیش نظر یلو الرٹ جاری

    Mon, 13 Jan 2025 12:59:41 
    دہلی میں ہفتہ کے بعد بارش تو نہیں ہوئی لیکن سردی کی شدت برقرار ہے اور لوگ دھوپ سے مایوس ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کے لیے کہرے کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ منگل اور بدھ کو ’ویسٹرن ڈسٹربنس‘ کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے، اور بدھ کو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی دوران، اتر پردیش کے لکھنؤ اور دیگر کچھ اضلاع میں دیر رات اور صبح کے اوقات میں گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
    دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس شیلا دکشت کی حکومت کی کامیاب کارکردگی کو پیش کرے گی، انتخابی ترانہ جلد جاری ہوگا

    دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس شیلا دکشت کی حکومت کی کامیاب کارکردگی کو پیش کرے گی، انتخابی ترانہ جلد جاری ہوگا

    Mon, 13 Jan 2025 12:55:16 
    دہلی اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی کانگریس پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کے دو اہم نکات پر زور دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلا، شیلا دکشت کی 15 سالہ حکومت کے دوران کیے گئے ترقیاتی کاموں کو دہلی کے عوام کے سامنے لانا، اور دوسرا، حکومت میں آنے پر نئی فلاحی اسکیموں کا وعدہ کرنا۔ کانگریس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنا انتخابی ترانہ جاری کرے گی، جو پارٹی کی مہم کو مزید قوت بخشے گا۔
    ریونت ریڈی کا اہم بیان: حیدرآباد کے ذریعے تلنگانہ کی 60 فیصد آمدنی، مرکز کی مدد ضروری

    ریونت ریڈی کا اہم بیان: حیدرآباد کے ذریعے تلنگانہ کی 60 فیصد آمدنی، مرکز کی مدد ضروری

    Mon, 13 Jan 2025 12:40:18 
    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اتوار (12 جنوری) کو حیدرآباد کو ایک عالمی معیار کا شہر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ریجنل رنگ روڈ (آر آر آر) اور ریجنل رنگ ریل کے منصوبوں کی منظوری کی درخواست کی گئی ہے تاکہ حیدرآباد کو عالمی سطح کا شہر بنایا جا سکے۔
    اتراکھنڈ کے پوڑی میں بس حادثے میں 5 افراد کی موت، 15 زخمی

    اتراکھنڈ کے پوڑی میں بس حادثے میں 5 افراد کی موت، 15 زخمی

    Mon, 13 Jan 2025 12:21:59 
    اتراکھنڈ کے پوڑی شہر میں کیندریہ ودیالیہ جانے والی موٹر روڈ پر ایک خوفناک بس حادثہ پیش آیا، جس میں 5 افراد کی جانیں چلی گئیں اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پوڑی بس اسٹینڈ سے سری نگر کی طرف جانے والی ایک منی بس بے قابو ہو کر 100 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے بعد بس میں سوار مسافروں کی چیخ و پکار سنائی دی، جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔