Tue, 18 Mar 2025 13:47:27
گرمی کی شدت نے فروری اور مارچ میں ہی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، اور سورج کی تپش روز بروز بڑھ رہی ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث لوگ پنکھے، کولر اور اے سی کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ لیکن اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہی گرمیوں کا اصل اثر ہے، تو ذرا ٹھہریں! اصل آزمائش مئی اور جون میں آئے گی، جب بجلی کی طلب اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔
View more
Tue, 18 Mar 2025 13:43:30
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی جانب سے جعلی ووٹروں کا مسئلہ اٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت کمیشن اپنے سافٹ ویئر میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائے گا تاکہ جعلی ووٹروں کی نشاندہی کی جا سکے۔ کمیشن نے ایک نیا آپشن شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی مدد سے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز کسی بھی اپیک نمبر سے منسلک متعدد ناموں کا پتا لگا سکیں گے۔
View more
Tue, 18 Mar 2025 10:59:34
اورنگ زیب کے مقبرے کی منتقلی کے مطالبے پر دائیں بازو کے گروپ کے احتجاج کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی افواہوں کے بعد پیر کی رات وسطی ناگپور میں شدید کشیدگی اور پرتشدد جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔
View more
Tue, 18 Mar 2025 10:24:24
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کل یہاں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی دھرنا منعقد کیا، جس میں متعدد ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
View more
Mon, 17 Mar 2025 16:41:30
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پوڈکاسٹ انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو غیر متعلقہ قرار دینے کے معاملے میں مودی، ٹرمپ کی زبان بول رہے ہیں۔
View more
Mon, 17 Mar 2025 12:49:00
پارلیمنٹ میں پیر سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں داخلہ، زراعت، صحت، ریلوے اور آبی وسائل کی وزارتوں کی کارکردگی پر سخت بحث اور ہنگامے کا امکان ہے۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق، انتخابی فہرستوں میں خامیوں کے معاملے پر بھی بحث کا مطالبہ برقرار رہے گا۔
View more
Mon, 17 Mar 2025 10:45:03
شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے ونود بنسل کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک تیزی سے تقسیم کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات کا موازنہ 1947 سے پہلے کی صورتحال سے کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کی تشکیل ہو رہی تھی، تب بھی کچھ عناصر نے اسی طرح کے ماحول کو جنم دیا تھا۔
View more
Mon, 17 Mar 2025 10:30:35
سماجوادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی کے اورنگ زیب کی تعریف پر مبنی بیان نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں مہاراشٹر میں اورنگ زیب کی قبر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
View more
Sun, 16 Mar 2025 10:49:40
مدھیہ پردیش کے مؤگنج ضلع کے شاہ پور تھانہ علاقے کے گڑا گاؤں میں پولیس ٹیم پر حملے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ مغوی نوجوانوں کو بچانے کے لیے گئی پولیس پر قبائلی برادری نے حملہ کر دیا جس میں اے ایس آئی رام چرن گوتم ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیشن انچارج سمیت کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy