ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: مرونتے میں کشتی سے سمندر میں گرنے سے ماہی گیر کی موت

کنداپور: مرونتے میں کشتی سے سمندر میں گرنے سے ماہی گیر کی موت

Fri, 28 Aug 2026 14:06:05    S O News
کنداپور: مرونتے میں کشتی سے سمندر میں گرنے سے ماہی گیر کی موت

کنداپور 28/اگست (ایس او نیوز): ماہی گیری مکمل کرکے بندرگاہ واپس لوٹنے کے دوران کشتی سے سمندر میں گرنے کے نتیجے میں 43 سالہ ماہی گیر کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ جمعرات کو مرونتے میں پیش آیا۔ 

متوفی کی شناخت مرونتے کے رہائشی پرم جیوتی (43) کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع  کے مطابق پرم جیوتی مرونتے کے ماہی گیر پردیپ کھاروی کی کشتی ’دھرم دیوتا‘ پر ماہی گیری کے لیے گئے تھے اور واپسی کے دوران سمندر میں اچانک تیز ہوائیں چلنے لگیں، جس کے باعث کشتی تیز لہروں میں ڈولنے لگی۔ اسی دوران توازن بگڑنے سے پرم جیوتی سمندر میں جاگرے۔ کشتی پر موجود دیگر ماہی گیروں نے فوری طور پر انہیں پانی سے باہر نکالا اور علاج کے لیے کنداپور سرکاری اسپتال پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

 واقعے کے سلسلے میں گنگولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: