ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں تالاب میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت

کنداپور میں تالاب میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت

Fri, 28 Aug 2026 15:13:01    S O News

کنداپور: کنداپور تعلقہ کے آنَگَلّی گاؤں کے آگرکَٹّے علاقے میں تالاب میں ڈوبنے سے ایک 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

حادثہ جمعرات 27 اگست کی صبح پیش آیا۔ متوفی کی شناخت گانیگَر بیٹّو کے ادے (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق ادے آگرکَٹّے میں واقع تالاب میں جال ڈال کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے، اسی دوران وہ اچانک تالاب کے پانی میں گر گئے اور ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ افراد نے کارروائی کی، تاہم ادے کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ 

حادثے کے سلسلے میں کنداپور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: