Sun, 23 Mar 2025 10:39:56
سپریم کورٹ کے چھ ججوں پر مشتمل ایک وفد نے سنیچر کے روز امپھال میں تشدد سے متاثرہ علاقوں کے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ یہ ملک کی اعلیٰ عدالت کے ججوں کا پہلا ایسا دورہ ہے جو تقریباً دو سال سے جاری کشیدگی کے دوران انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ جسٹس گوائی کی قیادت میں اس وفد نے مختلف کیمپوں میں متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں تسلی دی۔
View more
Sun, 23 Mar 2025 10:35:05
وزیر ریل اشوینی ویشنو اگرچہ ٹرینوں کے کرایے میں اضافے کے اشارے دے رہے ہیں، لیکن پارلیمانی پینل کا ماننا ہے کہ ڈائنامک کرایہ مسافروں پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈال رہا ہے۔ پینل نے ریلوے کو مشورہ دیا ہے کہ اس پالیسی کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس کی جگہ ’فلیکسی‘ کرایہ متعارف کرایا جائے، تاکہ مسافروں کو مناسب قیمت پر سفر کی سہولت ملے اور ریلوے کو بھی مالی نقصان نہ ہو۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 14:41:41
مشہور اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک خبر کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کے سفر پر جانے والے 52 ہزار سے زیادہ زائرین کے لئے ایک سنگین مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے کیونکہ سعوی وزارت حج و عمرہ نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لئے منیٰ میں مختص کیے گئے ژونس کو منسوخ کر دیا ہے ۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 13:40:34
سپریم کورٹ کے 6 ججوں کا ایک وفد منی پور کا دورہ کرے گا تاکہ ریاست میں جاری تشدد سے متاثرہ افراد کو قانونی اور انسانی امداد فراہم کی جا سکے۔ یہ دورہ قومی قانونی خدمات اتھارٹی (نالسہ) کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ وفد کی قیادت جسٹس بی آر گوئی کریں گے، جو نالسہ کے ایگزیکٹو چیئرمین بھی ہیں۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 10:29:06
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر اجئے ماکن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی وزارت داخلہ کی نااہلی اور دہلی کی موجودہ صورتحال پر چند تلخ حقیقتیں پیش کرتے ہوئے حکومتی طبقے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 10:24:08
تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں ہفتے کے روز انتخابی حلقوں کی حدبندی کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی میزبانی ڈی ایم کے (دراوڑ منیترا کڑگم) کر رہی ہے۔
View more
Sat, 22 Mar 2025 10:20:50
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا کہ بی سی آئی کو قانونی تعلیم کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے کیونکہ یہ کام قانونی ماہرین اور تعلیم کے ماہرین کا ہے۔
View more
Fri, 21 Mar 2025 12:13:44
دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کے سرکاری بنگلے سے غیر محسوب نقدی برآمد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کالجیم نے انہیں واپس الہ آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ہولی کی تعطیلات کے دوران ان کی رہائش گاہ میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی خدمات کو طلب کیا گیا، اور پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد وہاں بڑی مقدار میں نقدی دریافت ہوئی۔
View more
Thu, 20 Mar 2025 11:50:16
اتر پردیش کے میرٹھ میں آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی کے کیمپس میں نماز ادا کرنے پر ایک طالب علم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر 6 مسلم طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy