Tue, 25 Mar 2025 15:56:55
جب سے کرناٹک اسمبلی نے سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن کا بل منظور کیا ہے، بی جے پی کے اعلیٰ رہنما مسلسل کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے اس معاملے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
View more
Tue, 25 Mar 2025 13:33:32
کرناٹک میں سرکاری ٹھیکوں میں مسلم کمیونٹی کے لیے چار فیصد ریزرویشن کے معاملے پر پیر کے روز راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تیکھی نوک جھونک ہوئی، جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
View more
Mon, 24 Mar 2025 12:22:19
ناگپور میں پیر کے روز بھڑکنے والے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد نافذ کیے گئے کرفیو کو حالات میں بہتری کے پیش نظر مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق، اتوار کی سہ پہر 3 بجے سے شہر بھر میں کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔
View more
Mon, 24 Mar 2025 10:47:22
کانگریس نے مودی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل کو آئین پر منظم حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقلیتوں کے مذہبی اداروں اور روایات کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت اس قانون کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتی ہے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Mon, 24 Mar 2025 02:06:41
کیرالہ کے گورنر اور ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر، راجندر وشوناتھ ارلیکر نے کالی کٹ یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) کے ذریعہ لگائے گئے وینائک دامودر ساورکر مخالف بینر پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتےںہوئے کہا کہ ساورکر ملک کے دشمن نہیں بلکہ انہوں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
View more
Sun, 23 Mar 2025 17:05:28
ملک بھر میں وقف (ترمیمی) بل 2024 کے خلاف مسلمانوں اور اپوزیشن جماعتوں کی شدید مخالفت کے باوجود مرکزی حکومت اسے اگلے ہفتے لوک سبھا میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس بل کے پیش ہونے سے پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک نئی اور شدید محاذ آرائی کا امکان ہے، کیونکہ مسلم تنظیمیں اور اپوزیشن رہنما اسے "مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور وقف املاک کی خودمختاری پر حملہ" قرار دے رہے ہیں۔
View more
Sun, 23 Mar 2025 12:20:39
سپریم کورٹ نے گجرات کے گودھرا سانحہ کے بعد ہونے والے فسادات کے مقدمے میں 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ جمعہ کے روز فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ کسی فرد کا محض موقع پر موجود ہونا یا وہاں سے گرفتار کیا جانا یہ ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہے کہ وہ غیر قانونی ہجوم کا حصہ تھا۔ عدالت نے شواہد کی کمی کے باعث ملزمان کو بری کرتے ہوئے کہا کہ جرم ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت پیش کرنا ضروری ہے۔
View more
Sun, 23 Mar 2025 12:06:50
مدھیہ پردیش میں ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا، جہاں 18 ماہ پہلے مردہ قرار دی گئی للیتا بائی اچانک اپنے گاؤں لوٹ آئیں۔ حیران کن طور پر، ان کی آخری رسومات بھی ادا کی جا چکی تھیں، اور ان کے قتل کے الزام میں چار افراد اب بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ یہ واقعہ مقامی افراد اور حکام کے لیے شدید حیرت اور سوالات کا باعث بن گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy