Tue, 06 Jun 2023 22:29:47
بہار کے سلطان گنج-اگوانی گھاٹ پر زیر تعمیر پل کے گرنے کا معاملہ اب پٹنہ ہائی کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ اس معاملے میں پٹنہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے وکیل منی بھوشن سینگر کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی میں پورے معاملے کی غیر جانبدار ایجنسی یا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ پل دوسری بار گرا ہے۔ جب پہلی بار گرا تھا تو محکمانہ
View more
Tue, 06 Jun 2023 22:27:23
بہار میں منہدم پل کے ٹھیکیدار کو ممبئی میں گورے -ملنڈ لنک روڈ کا ٹھیکہ ملنے پر تشویش کا اظہارکیا جا رہا ہے ایس پی سنگلا کنسٹرکشنز، جس نے بہار میں منہدم پل کو تعمیر کیا تھا، فی الحال کمپنی گورے گاؤں-ملنڈد لنک روڈ کے تعمیراتی منصوبے می تین پل بنا رہی ہے۔ جب کہ کانگریس کے ایک رہنما نے ٹھیکیدار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 20:35:23
کانگریس نے منگل کو ایک بار پھر مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے اڈیشہ میں بالاسور ٹرین حادثہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کی سفارش کی اور اسے روشنی میں رہنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں بتایا۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 20:32:31
منی پور میں جاری تشدد کے درمیان انتہا پسندوں کی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہو گیا، جبکہ دو دیگر جوان زخمی ہو گئے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ 5-6 جون کی درمیانی رات کو سیرو کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے ایک گروپ کے درمیان ہونے والی گولی باری میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان مارا گیا، جبکہ آسام رائفلز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 20:29:26
کانگریس نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جمعہ کی شام اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ہوئے شدید ٹرین حادثے کے سلسلے میں پھر سے نشانہ بنایا اور مودی حکومت پر اپنی ناکامیابیوں سے توجہ ہٹانے کا الزام لگایا۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 20:26:19
آئی آئی ٹی کھڑکپور کے سابق طالب علم فیضان احمد کی ’’مشتبہ موت‘‘ کے معاملے میں آج کلکتہ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران قتل کی تھیوری کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا ہے۔ کیس کی سماعت منگل کو ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا کی بنچ میں ہوئی۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 20:23:41
چند ماہ قبل انکم ٹیکس محکمہ نے بی بی سی کے دہلی اور ممبئی واقع دفاتر میں چھاپہ ماری کی تھی۔ اس تعلق سے اب ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان میں اس نے آمدنی کے مقابلے کم ٹیکس کی ادائیگی کی۔ ابھی بی بی سی کے خلاف انکم ٹیکس محکمہ کی جانچ جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ سامنے آئے گی۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 20:20:22
آسام میں آئندہ تعلیمی سال یعنی 2024 سے درجہ 10 کے طلبا کے لیے بورڈ کا امتحان نہیں ہوگا۔ یہ اعلان ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کیا ہے۔ انھوں نے طلبا کو راحت دیتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ریاستی حکومت ایک نیا آسام ایجوکیشن بورڈ قائم کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy