Thu, 08 Jun 2023 16:01:48
بھٹکل میں ابھی تک مانسون کا آغاز نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ عوام کے لئے پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ جس کو لے کر بھی عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف صاف پانی کے کنویں سوکھ گئے ہیں اور دوسری طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں جہاں کے کنووں میں پانی ہمیشہ بھرا رہتا تھا، اکثر جگہوں پر اُن کنووں میں گٹر کا پانی جمع ہوجانے سے کنویں برباد ہوچکے ہیں۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 11:26:39
مہاراشٹر کے کولہاپور میں تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 36 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے 5 نابالغ ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی ہے اور حالیہ واقعے کے بارے میں افواہوں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 11:16:26
بنگلہ دیش کے سلہٹ ضلع میں بدھ کے روز ٹرک اور پک اَپ وین کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 25 لوگ جاں بحق ہو گئے جب کہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 11:06:07
)ڈبلیو ایف آئی چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی اب تک گرفتاری نہ ہونے سے ناراض پہلوانوں نے اپنا مظاہرہ بھلے ہی ختم کر دیا ہے، لیکن انھوں نے تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلوانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان رسہ کشی کا ماحول ہے، لیکن گفت و شنید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان سنگیتا-ببیتا کے والد اور ونیش پھوگاٹ کے چچا مہاویر پھوگاٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’حکومت نے بات
View more
Thu, 08 Jun 2023 11:02:30
راجدھانی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس خواتین کے لیے محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس خیال کے برعکس یہاں 6 جون کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے مطابق نشے میں دھت لڑکے ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی سفید کار کے ذریعے کیمپس میں داخل ہوئے۔ الزام ہے کہ ان کار سوار لڑکوں نے یونیورسٹی کیمپس روڈ سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 10:58:49
گروگرام کے باشندوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ گروگرام میں میٹرو کنکٹیویٹی کو توسیع کو منظوری مل گئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز ہاؤسنگ اور اَربن افیئرس منسٹری کی تجویز پر اپنی آخری مہر لگا دی۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں میٹرو کی توسیع کا راستہ صاف ہو گیا۔ میٹرو کنکٹیویٹی کی توسیع ہڈا سٹی سنٹر اور سائبر سٹی کے درمیان ہوگی۔ یہ 28.5 کلومیٹر طویل راستہ کا احاطہ کرے گا۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 10:54:27
کیرالہ کے ایرناکولم کالج سے ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ایک ایس ایف آئی (اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا) لیڈر نے نقلی مارک شیٹ کےذریعے کامیابی حاصل کرلی ہے۔کہا جارہا ہے کہ اس لیڈر نے امتحان ہی نہیں دیا مگر اسے پاس کر دیا گیا ہے۔ معاملہ منظر عام پر آتے ہی کیرالہ اسٹوڈینٹ یونین کے طلبہ نے مہاراجہ کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 10:48:06
بینگلورو سے عازمین حج کی پانچ پروازوں سے 698 عازمین حج سفر حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہوکر جدہ پہنچ گئے - حج فلائٹس کے افتتاحی جلسہ کے بعد حج بھون سے عازمین حج کی خصوصی بسوں کے ذریعہ ایرپورٹ روانگی کا سلسلہ شروع ہوا-
View more
Thu, 08 Jun 2023 10:42:43
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ڈبلیو ٹی سی فائنل کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا۔ آج کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 85 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 327 رن کا بڑا اسکور کھڑا کر لیا ہے۔ آج کے کھیل کا پہلا گھنٹہ بھلے ہی ہندوستان کے نام رہا، لیکن ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچری نے آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy