Wed, 07 Jun 2023 12:33:30
7جون بروزبدھ ممبئی سے عازمین حج کی روانگی کا آغازعمل میں آئے گا۔ممبئی سے عازمین کا پہلا جہاز صبح 10بجکر 40 منٹ پر سہار انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گا جبکہ دوسرا جہاز رات میں 8 بجکر40 منٹ پر پرواز کرےگا۔ ان میں فی جہاز298 عازمین حج سوارہوں گے جبکہ دونوں جہازوں میں 596 عازمین سوار ہوں گے۔ ممبئی سے آج روانہ ہونے والے عازمین کے پہلے قافلے میں زیادہ ترممبئی اورتھانے کے عازمین شامل ہیں۔ واضح
View more
Wed, 07 Jun 2023 12:29:56
انڈین کشتی فیڈریشن کے سابق صدر اورقیصرگنج سےبی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین پہلوانوں کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں جہاں برج بھوشن کا قافیہ تنگ ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے وہیں پہلوانوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ اس معاملے کو اس کے انجام تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اگر انہیں اپنی سرکار نوکری چھوڑنی پڑی تو وہ اس سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 12:23:16
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں امیروں کی مدد کی ہے اور غریبوں کے ساتھ صرف دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے تُک بندی کرتے ہوئے مودی حکومت کی مدت کو ’متر کال‘ قرار دیا اور کہا کہ اس دوران کیا کیا ہوا یہ یاد دلانا ضروری ہے!
View more
Wed, 07 Jun 2023 12:11:48
ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے دوسرے ایڈیشن میں خطابی مقابلہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ٹیسٹ چمپئن شپ کا دوسرا فائنل 7 جون یعنی بدھ کے روز لندن کے ’دی اوول‘ میدان میں شروع ہوگا جو کہ 11 جون تک کھیلا جائے گا۔ 12 جون کو ایک ریزرو دن بھی رکھا گیا ہے تاکہ اگر بارش کا خلل پڑے تو خراب وقت کا ازالہ کیا جا سکے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 11:59:25
سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنالیا 'ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب 80کلومیٹر جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہو گا عرب میڈیا کے مطابق ‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے
View more
Wed, 07 Jun 2023 11:50:42
ادیشہ کے ضلع بالاسور میں ہونے والے بھیانک ٹرین حادثے پر جہاں اب تک ملک میں سوگ کا عالم ہے وہیں اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مرکزی حکومت اور وزارت ریل سے سخت سوالات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اسی دوران مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے جانچ شروع کردی ہے جس پر کانگریس نے سخت اعتراض کیا اور کہا کہ سی بی آئی سے جانچ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے کیوں کہ سرکاراصل بات سامنے لانا ہی نہیں چاہتی
View more
Wed, 07 Jun 2023 11:40:44
مرکز کی بی جے پی حکومت ماہرین کے اعتراض کے باوجود 2021 کی مردم شماری کو قومی آبادی رجسٹر(این پی آر) سے جوڑنے پر بضد نظر آرہی ہے -
View more
Wed, 07 Jun 2023 11:20:20
مسلم نوجوانوں سے دور رہنے کی ترغیب دینے کے لئے جس ہندو لڑکی کو مسلم مخالف فلم دی کیرالہ اسٹوری دکھانے کے لئے پرگیہ سنگھ ٹھاکر اپنے ساتھ لے گئی تھی، وہی لڑکی فلم دیکھنے کے بعد مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 10:55:02
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج شب کرناٹک حج بھون میں حج پروازوں کی روانگی کا افتتاح کیا- 7جون کی علی الصباح بنگلور ایرپورٹ سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy