Thu, 08 Jun 2023 10:11:34
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کر رہے پہلوانوں نے آج مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے 6 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پہلوانوں نے اپنے مظاہرہ کو 15 جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 00:20:12
کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے بجائےبجلی نرخ میں اچانک اضافہ سے بھٹکل کے عوام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، پتہ چلا ہے کہ لوگوں کو ہرماہ جتنا بل موصول ہورہا تھا، اس ماہ کسی کو ایک ہزار روپیہ زائد موصول ہوا ہے تو کسی کو دوہزار روپیہ اور کسی کو تین تین ہزار روپیہ زائد بل موصول ہوا ہے، بعض لوگوں نے بتایا کہ انہیں سیدھے سیدھے ڈبل رقم کا بل ملا ہے۔ جس کو دیکھ کرع
View more
Wed, 07 Jun 2023 21:09:29
گوا سے ممبئی کے لئے جو 'وندے بھارت ایکسپریس' ٹرین شروع کی جا رہی ہے اسے منگلورو تک توسیع دینے کا مطالبہ اڈپی کے ایم ایل اے یشپال سوورنا نے کیا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 21:05:07
ریاستی حکومت نے تعلیمی نصاب میں داخل کیے گئے آر ایس ایس کے بانی کیشو بلی رام ہیڈگیوار سے متعلقہ اسباق کے علاوہ بی جے پی کے دور حکومت میں شامل کیے گئے دیگر تمام اسباق کو نصاب سے خارج کرنے کا تہیہ کیا ہے اور اساتذہ کو امسال ایسے اسباق کی تدریس نہ کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 17:02:28
مہاراشٹر کے کولہاپور میں کچھ نوجوانوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اورنگ زیب کی تعریف پوسٹ ہونے کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ ہندو تنظیموں نے کارکنوں سے بدھ یعنی آج 7 جون کو کولہا پور کے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 17:00:31
ہریانہ کے کروکشیتر میں فصلوں کی مناسب قیمت کے لیے احتجاج کرنے والے سینکڑوں کسانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ پولیس نے سڑک پر احتجاج کرنے والے کسانوں کو زبردستی ہٹایا اور اس دوران طاقت کا استعمال بھی کیا گیا۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 16:58:27
مدھیہ پردیش کے جبل پور میں منگل کی رات ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، جہاں مائع پٹرولیم گیس سے لدی ایک مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 16:53:29
دہلی-بھونیشور راجدھانی ایکسپریس مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں سنتال ڈیھ اسٹیشن کے قریب حادثے سے بال-بال بچ گئی۔ ٹرین ایک ریلوے کراسنگ پر پٹریوں پر پھنسے ڈیزل سے بھرے ٹریکٹر کو چھوتے ہوئے نکل گئی۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 16:50:07
بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت پوری ریاست شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو ریاست کے 9 اضلاع میں گرمی کی لہر کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ہے۔ ادھر شدید گرمی کی وجہ سے صحت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy