Sun, 11 Jun 2023 21:15:32
ہبلی-دھارواڑ بائی پاس روڈ پرایک کار مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ضلع ہاسن کے رہنے والے تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ حاد ثہ اتوار صبح پیش آیا۔ حادثہ میں ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اسے ہبلی کمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 20:35:45
ریاستی حکومت کی طرف سے خواتین کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے والی 'شکتی' اسکیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اُترکنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ یہ اسکیم وزیر اعظم نریندرا مودی کے لئے ایک ماڈل ثابت ہوجائے اور وہ اسے پورے ملک میں نافذ کریں ۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 18:39:22
کرناٹک میں کانگریس کے زیر اقتدارسدرامیا حکومت نے اتوار کو اپنی پانچ پول گیارنٹیوں میں سے پہلی 'شکتی' اسکیم کا آغاز کیا، جو ریاست میں سرکاری بسوں میں خواتین اور ٹرانس جینڈر لوگوں کو مفت سفر کی پیشکش کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں خواتین اور طالبات اب سرکاری بسوں پر مفت سفر کر سکیں گی۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 17:33:09
کانگریس حکومت کی طرف سے انتخابات کے موقع پر پانچ گیارنٹیوں میں سے ایک خواتین کے لئے مفت بس سفر اسکیم کوآج اتوار کو ریاست بھر میں لاگو کیا گیا۔ بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے خواتین کو بس پر چڑھایا اور خود بھی بس پر سوار ہوتے ہوئے شہر کا ایک چکر لگایا۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 13:50:19
ہاتھوں کی کلائیوں پر سرخ دھاگہ باندھنے والے مسلم نوجوانوں کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا مطالبہ لے کر دار العلوم دیوبند جا نے والے ہندو تنظیموں کے ارکان کو پولس نے نظربند کردیا اور دیوبند جانے سے روک دیا۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 13:47:59
حالیہ نسلی تشدد کے دوران سیکورٹی فورسز سے ہتھیار لوٹنے والوں کو گمنام طور پر ہتھیار جمع کرنے میں مدد کے لیے منی پور کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر لیشانگ تھیم سوسیندرو میتئی کی رہائش گاہ کے سامنے ایک بڑا ڈراپ باکس نصب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 130 اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود جمع کیا جا چکا ہے۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 13:42:26
پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں شدید بارش کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 145 زخمی ہو گئے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفانی بارش کے دوران پیش آئے مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق جب کہ 145 زخمی ہوگئے۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 13:37:44
کانگریس نے 10 جون کو موجودہ مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے ہندوستانی معیشت کو بدحال کر کے رکھ دیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے کہا کہ موجودہ معاشی صورت حال کو لے کر مرکز کو وہائٹ پیپر جاری کرنا چاہیے۔
View more
Sun, 11 Jun 2023 13:33:17
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منی پور میں تقریباً سوا مہینے سے جاری تشدد پر پی ایم مودی کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی سے کہا کہ ’’آپ کی یہ خاموشی لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy