Sat, 10 Jun 2023 13:12:21
ریسلنگ ایسوسی ایشن (ڈبلو ایف آئی ) کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ دہلی پولیس نے کل یعنی جمعہ کو خاتون پہلوان سنگیتا پھوگٹ کے ساتھ برج بھوشن کے دفتر پہنچی تاکہ کرائم سین کو دوبارہ کرئیٹ ( بنایا) جا سکے۔ لیکن اس دوران یہ خبریں آئیں کہ پہلوانوں کا برج بھوشن کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے سمجھوتہ کرنے والی خبروں کی تردید کی ہ
View more
Sat, 10 Jun 2023 13:07:55
کرناٹک کے وزیر دنیش گنڈو راؤ نے جمعہ کے روز کہا کہ حکمراں پارٹی ریاست کی سابقہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ سرکاری زمینیں آر ایس ایس اور سنگھ کی تنظیموں کو منتقل کرنے پر نظر ثانی کرے گی۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 12:53:47
اڈیشہ کے بالاسور میں ایک بار پھر ٹرین حادثے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق بالاسور ضلع کے روپسا ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ غنیمت ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 12:31:44
شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے جمعہ کو مہاراشٹر کابینہ میں تبدیلی کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے شیوسینا کے 4 اہم وزراء کو ہٹانے کو کہا ہے۔ تاہم، ان کے اس دعوے کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا نے مسترد کر دیا ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 12:28:24
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعہ (9 جون) کو ملک میں دودھ کی پیداوار میں کمی کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہندوستان دودھ کے بحران کے دہانے پر ہے اور مودی حکومت اپنے انتخابی فوائد کے لیے ایک کوآپریٹو کو دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہی ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 12:25:29
مانسون کیرالہ میں داخل ہو چکا ہے لیکن ملک کی کچھ ریاستوں میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ قومی راجدھانی دہلی اور یوپی سمیت بیشتر ریاستوں میں گرمی کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم نظر آ رہا ہے۔ تیز دھوپ اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لوگ ضروری کام کے وقت ہی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 12:16:13
نسلی تشدد سے متاثرہ منی پور کے امپھال مغربی ضلع کے ایک گاؤں سے جمعہ (9 جون) کو ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں سیکورٹی اہلکاروں کے بھیس میں آئے عسکریت پسندوں نے تلاشی آپریشن کے بہانے کچھ لوگوں کو گھر سے باہر بلایا اور ان پر فائرنگ کر دی، جس سے 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:42:25
سائبیریا اپنے شدید ٹھنڈ ماحول کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن اس بار اس نے گرمی کے سبھی ریکراڈ توڑ دیے ہیں۔ روسی علاقہ فی الحال تاریخ کی سب سے شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ کلائمیٹولوجسٹ میکسی ملیانو ہیریرا نے جمعرات کو سی این این کو بتایا کہ 3 جون کو تاریخ میں سب سے گرم دن سائبیریا کے زالٹورو-ووسک میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 37.9 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا تھا۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:36:21
حکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ Biparjoy نامی سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا اور شمال۔ شمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔ اس کے ساتھ ہی ساحلی کرناٹک سمیت مہاراشٹرا اور گوا کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy