Sat, 10 Jun 2023 11:16:43
ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے تیسرے دن ہندوستانی کھلاڑیوں نے بلے بازی اور گیندبازی دونوں ہی شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ حد تک آسٹریلیا پر دباؤ بنایا ہے، لیکن پہلی اننگ میں 173 رنوں کی ملی سبقت آسٹریلیا کے لیے بہت بڑی راحت ثابت ہو رہی ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:10:32
این سی ای آر ٹی (نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) کی کتابوں میں حال ہی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر مایوس ہیں اور این سی ای آر ٹی سے گزارش کی ہے کہ ان کے نام جو کتابوں میں بطور چیف ایڈوائزر (مشیر) شامل ہیں، انھیں ہٹا دیا جائے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:07:00
چین جو اروناچل اور لداخ میں دراندازی کرکے اپنا انفراسٹرکچرتعمیر کررہا ہے ، اب اس کے تعلق سے رپورٹس ہیں کہ اس نے اتراکھنڈ میں بھی ہندوستانی سرحد کے بالکل قریب اپنا گائوں بسانے کی کوشش شروع کردی ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 10:59:02
کرناٹک میں بری طرح سے شکست ملنے کے بعد بی جے پی الرٹ ہو گئی ہے اور اس نے 2024ء کے پارلیمانی الیکشن کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے۔ اسی کے تحت پارٹی نے مہا سمپرک ابھیان چلانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی قیادت وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کریں گے ۔ اس ابھیان میں پارٹی نے 4 ہزار ٹفن میٹنگ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 10:52:23
این سی پی سربراہ اور ملک کے سینئر لیڈر شردپوار یوں بھی فرقہ پرستوں کے نشانے پر رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہیں معروف سماجی کارکن نریندر دابھولکر کی طرح جان سےمارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 22:34:09
ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں دو دن کا کھیل ہو چکا ہے اور آسٹریلیائی ٹیم مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 22:28:45
دنیا بھر کے لوگ ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے پریشان ہو رہے ہیں۔ سیلاب، بغیر موسم بارش اور شدید گرمی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ ہندوستان میں بھی حالات دگر گوں ہیں اور خراب موسم کی وجہ سے رواں سال جنوری سے لے کر اپریل ماہ کے درمیان 233 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 22:23:27
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح لال کرشن اڈوانی کے رتھ کو لالو یادو نے بہار میں روکا تھا، اسی طرح نریندر مودی کو نتیش کمار روکیں گے۔ تیجسوی یادو نے بی جے پی کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جب جب ناکامیاب ہوتی ہے،
View more
Fri, 09 Jun 2023 22:15:38
مہاراشٹر میں ٹیپو سلطان اور اورنگ زیب کو لے کر سیاست دن بہ دن گرم ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست کے الگ الگ حصوں میں واٹس ایپ پر لگائے گئے اورنگ زیب کی تعریفوں پر مبنی اسٹیٹس کو لے کر ہندوتوا تنظیموں میں ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ کولہاپور اور احمد نگر میں گزشتہ دنوں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے اور اب بیڈ ضلع کے آشٹی شہر میں بھی ماحول کشیدہ ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy