Mon, 12 Jun 2023 23:16:56
کانگریس پارٹی نے گزشتہ سوا مہینے سے منی پور میں جاری تشدد کو لے کر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم اپنی خاموشی توڑیں اور جلد از جلد منی پور کا دورہ کریں۔ سبھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور سبھی متاثرین سے ملنے کے لیے ایک قومی کل جماعتی نمائندہ وفد کو منی پور بھیجا جائے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:13:51
کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج مدھیہ پردیش کے جبل پور پہنچیں اور کاگنریس کی انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ان گارنٹی کو پورا کیا جائے گا۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:10:05
ہندوستان کے شہریوں کی ذاتی جانکاریاں ٹیلی گرام میسجنگ پلیٹ فارم پر لیک ہو گئی ہیں۔ یہ وہ جانکاریاں ہیں جو شہریوں نے کووڈ وبا کے دوران ویکسین ڈوز لینے کے لیے حکومت کے ’کووِن پورٹل‘ پر ڈالی گئیں تھیں۔ ان میں لوگوں کے نام، پتہ، موبائل نمبر وغیرہ جیسی جانکاریاں شامل ہیں۔ حالانکہ دو سال پہلے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر آر ایس شرما نے کووِن ویب سائٹ سے جانکاریاں لیک ہونے کی خبروں کو خارج
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:03:25
شیو سینا (یو بی ٹی) نے پیر کو وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے الندیہ سے پنڈھر پور تک سنت گانیش مہاراج کی سالانہ یاترا میں شرکت کرنے والے یاتریوں پر بلا اشتعال پولیس لاٹھی چارج کے لئے مہاراشٹر کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:01:01
سماج وادی پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک نیا نعرہ '80 ہراؤ، بی جے پی ہٹاؤ' لے کر آئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اگر 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ہے تو اتر پردیش کے ووٹروں کو ریاست کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانا چاہیے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 22:58:05
بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں میں پیر کو مرطوب گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ پٹنہ اور کئی علاقوں میں اتوار کی شام ہونے والی بارش کے بعد پیر کو تیز دھوپ تھی۔ دریں اثناء پٹنہ ضلع انتظامیہ نے گرمی کے پیش نظر پری اسکول سے 12ویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 22:52:36
منی پور میں حالات قدرے بہتر ضرور ہوئے ہیں، لیکن کشیدگی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی ہے۔ منی پور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت کی طرف سے لگاتار کوششیں بھی ہو رہی ہیں، لیکن اس کوشش کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب ککی لیڈران نے امن کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 22:40:56
وزیر اعظم نریندر مودی 13 جون یعنی کل روزگار میلہ میں 70 ہزار لوگوں کو سرکاری ملازمت کا اپوائنٹمنٹ لیٹر (تقرری نامہ) تقسیم کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح 10.30 بجے وزیر اعظم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ روزگار میلہ کی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں نوتقرر ملازمین کو تقرری نامہ دیا جائے گا۔ اس درمیان پی ایم مودی نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 20:24:41
کانگریس پارٹی نے بر سر اقتدار آنے پر عوام کو راحت پہنچانے والی پانچ گارنٹیوں کا جو اعلان کیا تھا اس میں گرہہ جیوتی نامی اسکیم بھی ہے جس کے تحت گھریلو استعمال کے بجلی کنکشن پر 200 یونٹس سے کم خرچ کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی ۔ ایک طرف ابھی اس اسکیم کو عمل میں لانے کی تیاریاں جاری ہیں تو دوسری طرف بجلی کے نرخ بڑھانے اور ٹیکس وغیرہ میں اضافہ کیے جانے سے اس مہینے جو بھاری بھرکم بل آئے ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy