ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کے قریب رام نگر میں بس اور بائیک کی ٹکر؛ ایک نوجوان ہلاک، دوسرا زخمی

کاروار کے قریب رام نگر میں بس اور بائیک کی ٹکر؛ ایک نوجوان ہلاک، دوسرا زخمی

Sun, 22 Jun 2025 14:04:39    S O News
کاروار کے قریب رام نگر میں بس اور بائیک کی  ٹکر؛ ایک نوجوان  ہلاک، دوسرا زخمی

کاروار22/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے رام نگر ۔  کاروار روڈ پر پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں ایک بلٹ بائیک کو سرکاری بس نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بائیک سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہو گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک پرپڑے ہوئے گدھوں سے بچنے کی کوشش کے دوران بُلٹ، بس کی  زد میں آ گئی۔

مہلوک نوجوان کی شناخت خانہ پور کے شیامل پاٹل کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی نوجوان خانہ پور کی شناخت جیوتیِبا گڈکر کے طور پر  کی گئی ہے۔

واقعہ کے بعد رام نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: