Sat, 23 Mar 2024 11:27:14
آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح چنئی نے اپنا سفر جیت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 11:20:29
دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے جمعہ کے روز آبکاری پالیسی گھوٹالے سے متلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا۔ ای ڈی نے جمعرات کی شام کیجریوال کی سرکاری رہائش پر تقریباً دو گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد انھیں گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے انھیں دہلی حکومت کے دیگر وزرا، عآپ لیڈران اور دیگر کی ملی بھگت میں مبینہ ایکسائز ڈیوٹی گھوٹالے کا سرغنہ اور اہ
View more
Sat, 23 Mar 2024 11:17:30
انڈیا اتحاد کو جمعہ کے روز اس وقت بڑی کامیابی ملی جب ’او بی سی بھارتیہ مہاگٹھ بندھن‘ سے جڑی 30 پارٹیوں نے جمعہ کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کر دیا۔ کانگریس کے ذریعہ اٹھائے جا رہے ذات پر مبنی مردم شماری اور معاشی سروے کے ایشو سے متاثر ہو کر ’او بی سی بھارتیہ مہاگٹھ بندھن‘ نے انڈیا اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 11:14:03
ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن) نے پرواز کے اوقات اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایئر انڈیا کے لیے سزا کا اعلان کیا ہے۔ ایئر انڈیا پر 80 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے یہ کارروائی جنوری کے آڈٹ میں ہوئے کئی انکشافات کے بعد کیا ہے۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 11:06:29
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے یہاں مظاہرہ کیا اور کچھ لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ کارکنوں نے صبح سے ہی پارٹی ہیڈکوارٹرس پہنچنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے مختلف مقامات پر روک دیا۔ اس دوران کارکنوں نے کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 11:02:45
بہار کے سپول میں جمعہ کی صبح ایک پل کا گرڈر (سلیب) گر گیا۔ یہ حادثہ صبح ۷؍ بجے کے قریب پیش آیا، جس میں ایک مزدور کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس حادثے میں کئی مزدور دب کر زخمی ہو گئے، جن کی تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ اس حادثے کے بعد آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ یہ پل۱۲۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 10:55:09
مغربی بنگال کی بہرام پور لوک سبھا سیٹ پر بھلے ہی انتخابی مقابلہ یکطرفہ ہوتا رہا ہو لیکن وہ حلقہ ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہا ہے۔ وہاں گزشتہ ۵؍ انتخابات سے لگاتار کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیررنجن چودھری واضح فرق سے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 10:51:59
مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی تفتیش کا سامنا کرنے والی 41 کمپنیوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 2471 کروڑ روپے دیے، جن میں سے 1698 کروڑ روپے ان ایجنسیوں کے چھاپے مارنے کے بعد دیے گئے۔ سپریم کورٹ میں الیکٹورل بانڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والے کارکنان نے جمعہ کے روز یہ دعویٰ کیا۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 10:48:55
عام انتخابات سے قبل تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرکے اپوزیشن کے لیڈروں اور منتخب وزارئے اعلیٰ کی گرفتاریوں اوراپوزیشن پارٹیوں کو ڈرانے، دھمکانے اور ان کی آواز کو دبانے کے خلاف اپوزیشن اتحاد انڈیا کے لیڈروں نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے فوری طور پر مداخلت کا مطالبہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy