Thu, 21 Mar 2024 17:00:23
ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 16:53:30
مرکزی حکومت نے سوشل میڈیا پر مواد کی نگرانی کے لیے فیکٹ چیک یونٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔یہ فیکٹ چیکنگ یونٹ حال ہی میں ترمیم شدہ آئی ٹی قوانین کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 16:50:48
دہلی ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہا ہے کہ وہ آج دوپہر 2:30 بجے تک وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف ثبوت دکھائے۔ کیجریوال نے دہلی کی ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں زبردستی کارروائی سے تحفظ کی درخواست دائر کی ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 16:48:04
ای ڈی نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو 9واں سمن بھیجا ہے، جس میں انہیں 21 مارچ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن اب خبر یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ای ڈی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کیجریوال نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کوئی سخت کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 16:43:39
لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس نے اہم پریس کانفرنس کی جس میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے نے شرکت کی۔ پارٹی لیڈران نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بی جے پی کو فائدہ پہنچایا گیا اور کانگریس کے بینک اکاؤنٹس جان بوجھ کر منجمد کیے گئے تاکہ وہ انتخابات میں مساوی مقابلہ نہ کر سکے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 16:40:24
سپریم کورٹ نے آج دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر روک لگانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔ یعنی عدالت عظمیٰ نے نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری پر فوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی آئینی بنچ نے سنایا ہے۔ حالانکہ بنچ نے یہ بھی کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس و دفتری شرائط) ایکٹ 2023 کے جواز کو چیلنج دینے والی اہ
View more
Thu, 21 Mar 2024 16:36:29
مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ ہندوستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی ’وِکسِت بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) سے متعلق واٹس ایپ پیغامات بڑی تعداد میں بھیجے گئے ہیں جس پر زبردست تنازعہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ اب اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس میسج کو بھیجنے پر فوراً روک لگائے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:35:15
تمل ناڈو میں حکمراں جماعت دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے بدھ کو 19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ریاست کی 39 میں سے 21 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی نے ایم کے کنیموئی، ٹی آر بالو اور اے راجہ سمیت کچھ موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو دوبارہ امیدوار بنایا گیا ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:32:08
لوک سبھا انتخابات سے پہلے گنگا، جمنا، سرسوتی کے سنگم والے شہر پریاگ راج کی ترقی کی قلعی خود پریاگ راج کے لوگوں نے ہی کھول دی ہے۔ ملک کے کچھ علاقوں میں ’روڈ نہیں تو ووٹ نہیں‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ناراض عوام کی خبریں پہلے ہی سامنے آ چکی ہیں، اب پریاگ راج میں بھی ’روڈ نہیں، تو ووٹ نہیں‘ کا بینر لگ گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم 16 سال سے سڑک کے بننے کا انتظار کر رہے ہیں جو ابھی تک نہیں بنی، اس لیے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy