Sat, 23 Mar 2024 22:35:33
25 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان کے لیے بھٹکل میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سال 1179 لڑکے، 1157 لڑکیاں یعنی جملہ 2336 طلبہ جس میں نئے اور دوبارہ امتحان دینے والے شامل ہیں، ایس ایس ایل سی امتحان کا سامنا کریں گے۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 17:33:22
حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں ان کا بیان گمراہ کن اور مغالطہ انگیز ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کریمنل قوانین تمام شہریوں کے لئے یکساں ہوتے ہیں، یہ مختلف طبقات کے مذہب اور رواج کے مطابق نہیں ہوتے ہیں، و
View more
Sat, 23 Mar 2024 17:05:20
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ای ڈی کی حراست میں لکھا وزیر اعلی کا پیغام آج لوگوں تک پہنچایا۔ سی ایم کا پیغام پڑھتے ہوئے سنیتا کیجریوال نے کہا کہ "ہندوستان کے اندر اور باہر بہت سی طاقتیں ہیں جو ملک کو کمزور کر رہی ہیں۔ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا، ان طاقتوں کو پہچاننا ہوگا اور انہیں شکست دینا ہوگی۔‘‘
View more
Sat, 23 Mar 2024 16:59:16
کانگریس نے ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بڑا اخبار انتخابی بانڈز کے حوالے سے اس کے تیار کردہ اشتہار چھاپنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 16:55:04
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) مرکزی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ دہلی حکومت میں وزیر اور پارٹی لیڈر آتشی نے پریس کانفرنس میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی پالیسی کے معاملے میں ایک سوال مسلسل اٹھایا جا رہا ہے کہ پیسے کا راستہ کہاں ہے، شراب کے کاروباری نے کس کو اور کہاں ادائیگی کی؟ ای ڈی منی ٹریل کا تعین نہیں کر پائی ہے، گرفتاری صرف بیان کی بنیاد پ
View more
Sat, 23 Mar 2024 16:50:09
ٹمکورو کے کوچنگی تالاب میں ایک جلی ہوئی کار ملی جس کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی لاشیں بازیافت ہوئی ہیں۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 12:41:31
بھٹکل میں 7/ مئی کو لوک سبھا انتخابات ہوں گے جس کے لئے ای وی ایم مشینیں اور وی وی پیٹ اور ووٹنگ سے منسلک دیگر آلات آج سنیچر علی الصباح پولس کی سخت نگرانی میں بھٹکل پہنچ گئیں اور تمام مشینوں کو گرو سُدھیندرا کالج میں واقع ایک اسٹرانگ روم میں رکھ دیا گیا۔جس کے بعد کمرے کو سِیل کردیا گیا۔یہاں پولس کی سخت نگرانی رکھی گئی ہے، ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ حفاظتی انتظامات ک
View more
Sat, 23 Mar 2024 12:25:15
ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے ریاستی نصاب کے مطابق سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی تعلیمی اداروں میں کلاس 5، 8، 9 اور 11 کے لیے بورڈ کی سطح کے امتحان کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ بینچ نے رو پسا و دیگر اسکول کی جانب سے دائر درخواست کو بھی مستر د کر دیا کہ اس حکم کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ درخواست سے متعلق قبل ازیں سماعت کے دوران حکومت کے وکیل نے کہا کہ ریاستی نصاب کو اپنانے والے
View more
Sat, 23 Mar 2024 11:45:59
بھٹکل ہوناور حلقہ میں 2,25,128 ووٹرس ہیں جن میں 1,14,053 مرد اور 1,11,075 خواتین شامل ہیں۔اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل الیکشن آفسر اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے بتایا کہ جن کی عمر ١٨ سال مکمل ہوچکی ہے، وہ ابھی بھی اپنے نام ووٹرلسٹ میں شامل کرکے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اورچونکہ اُترکنڑا میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے، اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy