Wed, 20 Mar 2024 14:34:43
اُڈپی کے ملپے سے تعلق رکھنے والی مچھلیوں سے بھری بوٹ کو ہائی جیک کرکے لے جانے اور ڈکیتی کرنے کے الزام کے تحت بھٹکل کے جن سات ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا تھا، اُڈپی عدالت نے ساتوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
View more
Wed, 20 Mar 2024 13:38:01
کسان مظاہرین کو دہلی سے باہر رورکنے کی غرض سے غازی پوربارڈر پر بنائی گئی دیوار اب گرائی جا رہی ہے۔ اس دیوار کے ہٹ جانے سے لوگوں کو ٹریفک جام سے راحت ملے گی۔ دراصل کسانوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لیے یوپی گیٹ پر پولس انتظامیہ ایک دیوار بنائی تھی۔ اس دیوارکی وجہ سے دہلی-غازی آباد آنے جانے والوں کو ٹریفک جام کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس دیوار کے ہٹائے جانے سے غازی آباد، اندرا پورم، ویشالی
View more
Wed, 20 Mar 2024 13:35:29
کیش کے بدلے سوال معاملہ میں منگل کو لوکپال نے کہا کہ سی بی آئی ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا کے خلاف مقدمہ درج کرے اور ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے۔ لوکپال نے سی بی آئی کو 6 ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
View more
Wed, 20 Mar 2024 13:31:20
چنڈی گڑھ کے چیف الیکٹورل آفیسر نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سرکاری حصولیابیوں کی تشہیر کے لئے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ’وکست بھارت سمپرک‘ کے بینر تلے مرکزی حکومت کی ’حصولیابیوں‘ کو ظاہر کرنے والے واٹس ایپ پیغامات کے سلسلہ میں شکایت کو مناسب کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس بھیج دیا ہے۔
View more
Wed, 20 Mar 2024 12:17:48
ویسٹ کوسٹ پیپر مل کے چیپّر ہاوس میں کام کرتے وقت مشین کے اندر پھنسنے سے لکشمن یشوب ہریجن (35 سال) نامی ملازم بری طرح زخمی ہوگیا ۔
View more
Wed, 20 Mar 2024 12:14:42
شراب کے نشے میں مست شوہر کی فطری موت ہونے کی بات کہتے ہوئے اس کے آخری رسومات انجام دینے کے پندرہ دن بعد جب یہ معاملہ قتل کی واردات ثابت ہوا تو مقتول کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔
View more
Wed, 20 Mar 2024 12:10:21
ریاست میں ہو رہی سیاسی ہلچل کے پس منظر میں سمجھا جا رہا ہے کہ اسمبلی الیکشن کی طرح اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں بھی کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے ناراض خیمے سے پورا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔
View more
Wed, 20 Mar 2024 12:06:27
شہر کے ناگرتھ پیٹ میں سدنّا اسٹریٹ پر مغرب کی اذان کے وقت ایک دکاندار کی طرف سے مسجد کے قریب 'ہنومان چالیسہ' کا بھجن بجانے پر جو مارپیٹ ہوئی تھی، اس کے خلاف بی جے پی نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے سمیت کئی لیڈران شامل ہوئے ۔
View more
Wed, 20 Mar 2024 11:58:06
کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں انتخابی منشور کے مسودہ پر ساڑھے تین گھنٹے تک تبادلہ خیال ہوا اور اس کے بعد پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کو اسے منظور کرنے اور جاری کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ یعنی جلد ہی اس مسودہ کو منظوری مل سکتی ہے اور کانگریس کا انتخابی منشور منظر عام پر آ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy