Sun, 24 Mar 2024 11:59:07
ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:52:29
بھٹکل کے تعلقہ کے 16 گرام پنچایتوں میں سے ہاڈولی، کونار اور کوپّا کو چھوڑیں تو بقیہ تمام علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ شہری علاقے سے ملی خبروں کے مطابق یہاں پانی کی سطح روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے ۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:33:36
الیکٹورل بانڈ گھوٹالے سے متعلق کانگریس پارٹی مودی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہے۔ کانگریس کے محکمہ مواصلات انچارج جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ہفتہ کے روز کچھ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی نے الیکٹورل بانڈ سے بدعنوانی کا جواز پیدا کر دیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس گھوٹالے کی جانچ ایس آئی ٹی تشکیل دے کر سپریم کورٹ کی دیکھ ریکھ میں کرائی ج
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:25:40
کانگریس نے لوک سبھا امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں 45 امیدواروں کے نام ہیں۔ کانگریس نے یوپی کے لیے 9 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ تاہم امیٹھی اور رائے بریلی کی سیٹوں کے ناموں کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اجے رائے دوبارہ یوپی میں پی ایم مودی کے خلاف امیدوار ہوں گے۔ امروہہ سے دانش علی، فتح پور سیکری سے رام ناتھ سیکروار، کانپور سے آلوک مشرا، جھانسی سے پردیپ جین آدتیہ، بارہ بنکی سے تنو
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:19:10
لوک سبھا انتخاب سے قبل ایک بار پھر جنتا دل یو کو جھٹکا لگا ہے۔ رپولی سے جنتا دل یو رکن اسمبلی بیما بھارتی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور آر جے ڈی (راشٹریہ جنتا دل) کا دامن تھام لیا ہے۔ اس خبر سے بہار میں سیاسی ہلچل میں تیزی آ گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اب آر جے ڈی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب میں کھڑی ہو سکتی ہیں۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:14:07
لوک سبھا انتخابات سے پہلے اہم فیصلہ لیتے ہوئے حکومت ہند نے ہفتے کے روز پیاز کی برآمد پر طویل عرصے تک پابندی لگا دی ہے۔ خیال رہے کہ پیاز کی برآمد پر عائد پابندی کی مدت 31 مارچ کو ختم ہو رہی تھی، اب اس میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:10:03
دہلی آبکاری پالیسی معاملہ میں بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو عدالت سے راحت نہیں مل سکی۔ منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کی ای ڈی ریمانڈ 26 مارچ تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل 22 مارچ کو سپریم کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ انھیں دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملہ میں شامل ہونے کے الزام میں ای ڈی نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:06:27
سی بی آئی نے سنیچر کوترنمول کانگریس لیڈر اور وزیر اعظم مودی پر مسلسل تنقیدوں کے سبب لوک سبھا سے برخاست کی گئیں سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے مکان پر چھاپہ مارا ہے۔ سی بی آئی نے حال ہی میں سوال پوچھنے کیلئے کیش والے معاملہ میں کیس درج کیا تھا، جس کے بعد یہ چھاپے مارے گئے۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:03:18
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی حمایت میں سنیچر کوعام آدمی پارٹی(آپ) نے انڈیا اتحاد کی جماعتوں کے ساتھ یہاں شہیدی پارک میں مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی جمہوریت کو بچانے اور آمرانہ حکومت سے آزادی دلانے کا عزم کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy