Thu, 21 Mar 2024 12:06:04
شمال مشرقی دہلی کے سنت کبیر نگر، ویلکم میں ایک دو منزلہ پرانی زیر تعمیر عمارت گرنے سے جینز فیکٹری کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ جینز فیکٹری کے تینوں ملازمین دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر کام کر رہے تھے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:02:04
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے دہلی شراب پالیسی کیس میں عبوری راحت کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ شراب پالیسی معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں انہیں نویں بار سمن ج
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:57:40
اتوار کے روز ملک بھر کے سبھی بینک بند رہتے ہیں، لیکن آئندہ 31 مارچ کو جو اتوار پڑنے والا ہے، اس دن پورے ملک کے بینک عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آر بی آئی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سبھی ایجنسی بینک 31 مارچ کو عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ حکومت ہند نے سرکاری رسیپٹ اور ادائیگی سے متعلق بینکوں کے سبھی برانچ کو 31 مارچ کو لین
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:53:33
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان۱ء۲۵؍ لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور110یونیکارن کے ساتھ دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حیثیت سے ابھرا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحیح فیصلوں کے ذریعہ ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے روڈ میپ تیار کر رہا ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:50:56
الیکشن کمیشن نے کانگریس کی شکایت پر آج ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اہم ہدایت جاری کی ہے۔ کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ووٹرس کو لبھانے کے لیے ملک بھر میں لگائے گئے ہورڈنگز، بینرس اور پوسٹرس کو 24 گھنٹوں کے اندر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن نے اس تعلق سے ہوئی کارروائی کی رپورٹ 21 مارچ کی شام 5 بجے تک پیش کرنے کو کہا ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:46:53
اڈیشہ ریاستی کانگریس کے صدر شرت پٹنایک نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے چیف نوین پٹنایک نے عوام کے نام ایک کھلا خط لکھ کر اڈیشہ کے لوگوں کو جذباتی طور پر ’بلیک میل‘ کرنے کی کوشش کی ہے۔ شرت پٹنایک نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ الزام لگایا اور کہا کہ لوک سبھا و اڈیشہ اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے وزیر اعلیٰ نے ایک کھلا خط جاری کر ریاستی عوام سے انھیں آئندہ
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:20:35
انتخابی کمیشن نے ڈی ایم کے کے ذریعہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کی گئی شکایت کی بنیاد پر بدھ کے روز کرناٹک کے چیف الیکٹورل افسر کو مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر شوبھا کراندلاجے کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی انتخابی کمیشن نے 48 گھنٹے کے اندر اس معاملے پر کارروائی رپورٹ دینے کو بھی کہا ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:14:32
قومی راجدھانی دہلی میں 20 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو جنوری کے بعد ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ وہیں، قومی دارالحکومت میں 14 مارچ کو 31.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو اس سیزن میں اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:10:13
اترپردیش کے اس ضلع کے بابا کالونی میں پڑوسی کے ہاتھوں پڑوس کے دوبچوںکے قتل کی واردات سے سنسنی پھیل گئی ۔ ساجدنامی ملزم کو جو پیشے سے نائی تھا ، یوپی پولیس نے انکاؤنٹر میں ڈھیر کردیا جبکہ واردات سے مشتعل مقامی افراد نے اس کی دکان میںآگ لگا دی جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy