Tue, 26 Mar 2024 10:50:36
سماجوادی پارٹی نے بی جے پی کے دعوؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسے ہر طرف منہ کی کھانی پڑے گیکیونکہ لوگ اس سے بری طرح تنگ آچکے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے دعویٰ کیا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے کھوکھلے وعدوں سے عاجز آچکے ہیں، اسلئے وہ اس بار ’انڈیا‘ اتحاد کے حق میں ووٹنگ کریں گے۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 10:46:03
بی جے پی اعلیٰ کمان نے اتوار کے روز اپنی ۵؍ ویں فہرست جاری کی ہے جن میں ملک بھر سے ۱۱۱؍ امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ انہی میں ۳؍ نام مہاراشٹر کے بھی ہیں۔ اس طرح اب مہاراشٹر میں بی جے پی کی جانب سے اب تک ۲۳؍ ا شیوسینا (شندے) اور این سی پی ( اجیت) کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر گفتگو کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 10:40:30
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ شراب پالیسی میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی کی وجہ سے وہ جہاں جیل پہنچا دیئے گئے ہیں، وہیں اب جیل میں رہ کر سرکاری احکام جاری کرنے کے ایک معاملے میں نئی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔
View more
Mon, 25 Mar 2024 15:40:37
ریاست کرناٹک میں آج پیر سے ایس ایس ایل سی امتحانات شروع ہوگئے، بورڈ امتحانات کے پہلے دن آج فرسٹ لانگویج کنڑا، اُردو اور انگلش کا پرچہ تھا۔
View more
Mon, 25 Mar 2024 11:59:07
پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام گھوڑا اس مرتبہ پارلیمانی ریس سے باہر ہوگیا ۔
View more
Mon, 25 Mar 2024 11:56:27
اس مرتبہ پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں جو سیاسی تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں اس کے پردے سے ایک نئی بات ابھر کر سامنے آ رہی ہے کہ بی جے پی نے اگلے ریاستی اسمبلی انتخابات میں نوجوان لیڈروں کو آگے بڑھانے اور پارٹی کے مستقبل کو مستحکم کرنے کے لئے کٹر ہندوتوا وادی لیڈروں کی ایک ٹولی تشکیل دی ہے جس میں اتر کنڑا کے ایم پی اننت کمار ہیگڑے، میسورو کے پرتاپ سنہا، چکمگلورو کے نلین کمار کٹیل اور دکشن کنڑا کے سی
View more
Mon, 25 Mar 2024 01:15:58
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے سیاسی پینل نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے 18 سال مکمل کرنے والے تمام لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے اور ووٹر آئی ڈی کارڈ اپلائی کرنے کی زبردست مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مورخہ 30 اور 31 مارچ (سنیچر اور اتوار) کو ایک ساتھ شہر کے چار مختلف علاقوں میں ووٹر آئی ڈی کا میگا کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 22:28:18
اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے سابق اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کو اُمیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 21:52:21
"وجود ز ن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ"کے مصداق خواتین کے مختلف شعبوں میں انکی کامیابیوں کی عالمی یاددہانی کے طور پر 8 مارچ کو "عالمی یوم خواتین" منایا جاتا ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں اپلائیڈ سائنس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر طالبات کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا آغاز شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ سال اول کی طالبہ علویہ شیخ نے تلاوت کلام پاک سے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy