Tue, 26 Mar 2024 16:09:55
دہلی کے شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کے کویتا کو عدالت نے 9 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے کویتا کی درخواست ضمانت پر اپنا جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگا، جبکہ کویتا کے وکیل نے کہا کہ جب تک ای ڈی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر اپنا جواب داخل کرنے کے لیے وقت چاہتی ہے، کویتا کو عبوری ضمانت دی جانی چاہیے۔ کے کویتا نے اپنے بیٹے کے بورڈ امتحانات کا حوالہ د
View more
Tue, 26 Mar 2024 12:30:57
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نئی کتابوں کے حوالے سے ایک بڑا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ کے مطابق، کلاس 3 اور 6 کے لیے نئی کتابیں تعلیمی سیشن 2024-25 میں متعارف کرائی جائیں گی۔ دوسری کلاسوں کی کتابوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ کلاس 1 اور 2 کی نصابی کتابیں صرف پچھلے سال ہی تبدیل ہوئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی سی بی ایس ای نے واضح کیا کہ مارچ 2025 میں ہونے والے بورڈ امتحا
View more
Tue, 26 Mar 2024 12:04:22
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے محکمہ صحت کے حوالہ سے ہدایت جاری کی ہے۔ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کیجریوال حراست میں ہیں لیکن وہ دہلی کے لوگوں کی صحت کو لے کر فکر مند ہیں۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 12:00:52
عام آدمی پارٹی (عآپ) آج وزیر اعلی اروند کیجریوال کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے خلاف احتجاج درج کرنے کے لئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرے گی۔ ایسے میں دہلی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ منگل کو تغلق روڈ، صفدر جنگ روڈ اور مصطفیٰ کمال اتاترک مارگ پر کسی بھی گاڑی کو روکنے یا پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ دہلی پولیس کے مطابق ع
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:55:52
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کر دی ہے۔ تازہ فہرست میں پانچ امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے 4 کا تعلق راجستھان سے ہے، جبکہ ایک امیدوار تمل ناڈو کی لوک سبھا سیٹ کے لیے۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:48:27
لوک سبھا انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار مختلف لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں اور ہر امیدوار اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ انتخابی حلقہ کی عوام کو خوش کرنے میں لگا ہے۔ اس درمیان مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو کئی ریاستوں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ بی جے پی امیدواروں نے تو الیکشن نہ لڑنے کا اعلان
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:44:09
تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کے دوران ریاستی انٹلیجنس بیورو کے چیف رہ چکے ٹی پربھاکر راؤ فون ٹیپنگ معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ انھیں فون ٹیپنگ معاملے کے ملزم نمبر 1 کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ تلنگانہ کی گزشتہ بی آر ایس حکومت کے دوران ان کے حکم پر اپوزیشن لیڈران کے فون کو غیر قانونی طور پر ٹیپ کر کے الیکٹرانک ڈاٹا اکٹھا کیا گیا۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:36:52
تمل ناڈو کے نیلگری میں پیر کے روز لوک سبھا انتخاب کے لیے پرچۂ نامزدگی کے دوران ضلع کلکٹریٹ کے پاس بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنان کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا، جسے سنبھالنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بی جے پی نے یہاں سے مرکزی وزیر ایل مروگن کو اتارا ہے۔ اس سیٹ سے ’انڈیا‘ اتحاد کے امیدوار ڈی ایم کے ڈپٹی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر اے راجہ ہیں۔
View more
Tue, 26 Mar 2024 11:33:05
ایک طرف لوک سبھا انتخاب کو لے کر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اور دوسری طرف ملک میں سی اے اے نافذ کیے جانے کے خلاف کچھ ریاستوں میں لگاتار تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین بھی سی اے اے نافذ کیے جانے کے خلاف ہیں اور لگاتار اس تعلق سے بی جے پی و آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اپنے بیانات میں کئی بار وہ بی جے پی و آر ایس ایس کی مسلم منافرت کا بھی تذکرہ کر چک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy