Tue, 30 Aug 2016 16:05:00
ناروے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 323رینڈیر یا قطبی ہرن ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنگلاتی حیات کے حکام نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑی قدرتی آفت قرار دے دیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:03:27
امریکی وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنائے۔ آج ڈھاکا میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن حکومت انسداد دہشت گردی کے لیے ڈھاکا کے ساتھ تعاون مزید بہتر بنائے گی۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:00:54
بیلجیم میں آج علی الصباح ایک کار میں سوار متعدد افراد نے دارالحکومت کے شمال میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف کریمینالوجی کی عمارت کے ساتھ اپنی کار ٹکرا دی، جس کے بعد انہوں نے اس عمارت کے ایک حصے کو آگ لگا دی۔ اگرچہ اس حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارت کا ایک حصہ بری طرح جل گیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:59:31
جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس اہلکار کو ایک سولہ سالہ لڑکی نے تقریباً چھ ماہ قبل چاقو مارا تھا۔ استغاثہ نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اِس وقوعے کے حوالے سے کی گئی تفتیش کی تفصیلات عام کر دی ہیں۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:55:19
افغانستان میں اپریل میں اغوا کر لی جانے والی ایک آسٹریلوی خاتون امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ نے آج بتایا کہ کیری جین ولسن محفوظ اور باخیریت ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس رہائی کے بدلے تاوان ادا نہیں کیاگیاہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:52:45
پاکستانی سپریم کورٹ نے اُن 16سویلین افراد کے خلاف موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ہے جنہیں دہشت گردی کے الزامات کے تحت یہ سزا ملک میں قائم فوجی عدالتوں نے سنائی تھی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فوجی عدالتوں کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے خلاف اپیل کرنے والوں نے ان عدالتوں کی کارروائی میں عدم شفافیت اور طے شدہ طریقہ کار اختیار نہ کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:50:01
کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ یوں دنیا کی سب سے پرانی ایک باغی تحریک کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ عالمی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اس ڈیل پرعملدرآمدشروع ہوا۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:47:18
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ اب اس اپوزیشن رہنما کی سزائے موت پر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:43:40
سعودی عرب نے رواں سال کے آخر میں جرمن شہر بون میں اپنی متنازعہ فہد اکیڈمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کل یہاں تیس اساتذہ مختلف عرب ملکوں کے تقریباً ایک سو پچاس طلبہ کو اسلامی علوم کی تعلیم دے رہے ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy