Thu, 08 Sep 2016 15:03:05
مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں بل کھاتی بڑی بڑی سرنگیں حجاج کرام کے لیے ایک نئی دنیا کی حیثیت رکھتی ہیں۔ بالخصوص دیہی علاقوں سے آنے والوں کے لیے جنہوں نے اپنی زندگی میں عصری شہروں کے تمدن کو نہیں دیکھا ہوتا ہے۔ آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی یہ سرنگیں ان کے سادہ سے دیہات اور قصبوں کے یکسر مختلف ہوتی ہیں اور تعمیرات کا یہ مظاہرہ پہلی نظر میں ان کے لیے ایک حیرت انگیز مشاہدہ ثابت ہوتا ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 14:58:36
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایران کی طرف سے حج اور سعودی عرب سے متعلق سامنے آنے والے تازہ بیانات کی شدید مذمت کرتے انہیں مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنا جارحانہ اور معاندانہ لہجہ مزید سخت کرلیا ہے، مگر تہران کو اپنی سخت پالیسی کا خمیازاہ بھگتنا پڑے گا۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:51:35
یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق عزالدین الاصبحی نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران حوثی باغیوں اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 1146عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ یمنی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:50:18
ترکی کی جانب سے 24اگست کے بعد شام کے شہر جرابلس میں کرد باغیوں اور دولت اسلامیہ عراق وشام داعش کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے دوران گذشتہ روز دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ آپریشن فرات کی ڈھال شروع کیے جانے کے بعد ترک فوجیوں کی ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:47:43
وزیر اعظم نریندر مودی آسیان ہندوستان اور مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنسوں میں حصہ لینے اور اسٹریٹجک طور پر اہم جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے کے ساتھ ہندوستان کے کاروبار اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے آج یہاں پہنچ گئے ۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:44:54
مہاراشٹر کے لیے ایک کل وقتی وزیر داخلہ کا مطالبہ کرنے کے کچھ دنوں کے بعد شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں پولیس اہلکاروں پر ہوئے حالیہ حملوں کو دیکھتے ہوئے ان کے خاندان والوں کی تشویش کے پس منظر میں آج وزیر اعلی دویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔وزیر اعلی نے بعد میں کہا کہ حکومت پولیس اہلکاروں کے خاندان والوں کے تمام مطالبات پر غور کرے گی۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:39:58
اس ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے کل جماعتی وفد نے آج مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے سبھی متعلقہ فریقوں سے بات چیت کرنے کے لیے کہا لیکن ساتھ ہی زور دیا کہ ملکی خودمختاری کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:37:45
مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار کو لے کر ہو رہی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ مرکزی شماریات تنظیم(سی ایس او )ایک پیشہ ور ادارہ ہے اور اس کے اعداد و شمار کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سمیت تمام اہم بین الاقوامی تنظیمیں بھی تسلیم کرتی ہیں۔
View more
Thu, 08 Sep 2016 13:34:38
9 ستمبر کو مختلف کنڑا نواز تنظیموں کی طرف سے کاویری تنازعہ کے سلسلہ میں کرناٹک بند منانے کے اعلان کا برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy