Tue, 30 Aug 2016 16:32:58
یورپی یونین کی مبصرین کی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ افریقی ملک گبون کے صدارتی الیکشن کے انعقاد کے دوران بیضابطگیاں دیکھی گئی ہیں اور یہ الیکشن شفاف نہیں تھے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:30:25
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت اور چینی حکومت کی دعوت پر سعودی عرب کے نائب ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سوموار کے روز عوامی جمہوریہ چین پہنچ گئے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:28:27
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کے اہداف پر بمباری کی ہے اور پڑوسی ملک شام میں اس کی فورسز نے شامی کرد ملیشیا اور داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:27:08
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے گذشتہ روز عدن کے ایک فوجی تربیتی مرکز میں خودکش حملے کے بعد محکمہ سراغرساں میں قومی سلامتی کے سربراہ جنرل احمد سعید بن بریک کو برطرف کر دیا ہے۔ اس ہلاکت خیز حملے میں ساٹھ سے زائد رنگروٹ ہلاک جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:24:49
برازیل کی معطل شدہ خاتون صدر دلما روسیف نے سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بغاوت کے برابر ہے۔ انہوں نے اراکینِ سینیٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ رہی ہیں کہ بطور صدر انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ روسیف کے مطابق مواخذے کے جس عمل کا وہ سامنا کر رہی ہیں،
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:22:33
ایران نے الزام عاید کیا ہے کہ امریکا کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔تہران کا کہنا ہے کہ مبینہ امریکی ڈرون طیارہ کل سوموار کو ایرانی حدود میں داخل ہوا جسے ایرانی فوج نے وارننگ دی۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:19:46
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ حملوں میں انتہا پسند گروہ داعش ملوث ہے۔ اپنے اولین دورہ بنگلہ دیش کے دوران کیری نے آج ڈھاکا میں حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی کے تعاون میں مزید تعاون کا عہد کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:18:14
امریکا نے شام میں ترکی اور ترک حامی جنگجوؤں کی کرد فورسز کے خلاف لڑائی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شام کے جرابلس شہر میں ترکی فوج کے آپریشن میں عالمی اتحادیوں کی ہم آہنگی نہ ہونے سے شدت پسند گروپ داعش کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:15:46
اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پانچ برس سے کم عمر کے تقریبا ایک ملین بچے کم خوراکی کاشکارہیں۔ آج جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شورش زدہ ملک میں پیدا ہونے والے فی ایک ہزار بچوں میں سے پچاس بچے پانچ برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو جاتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy